اخبارات کی جھلکیاں

25/09/19

1275901
اخبارات کی جھلکیاں

صدر رجب طب ایردوان  نے گزشتہ روز  جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران    عالمی لیڈروں  کو   آئیلان  کرد،  اسرائیلی قبضے ، کشمیر،افغانستان  اور میانمار  کے مسائل  اور مغرب کی بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی پر توجہ  دلانے کی کوشش کی ۔روزنامہ  ینی شفق  نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان  کے خطاب کو ہال میں موجود حاضرین کی بھرپور داد وصول ہوئی  جس میں انہوں نے   آزادی اور امن کا  مطالبہ کیا تھا۔

 

روزنامہ حریت  کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  نیو یارک میں  جزیرہ قبرص کو ایک وفاقی حیثیت  دینے کے یونانی  وزیر خارجہ نیکوس ہرستودولیدیس  کو کہا کہ آپ کے لیڈر نے اس تجویز کو مسترد کیا تھا  لہذا  اس معاملے میں  سب سے پہلے   مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے   کی ضرورت ہے۔

 روزنامہ وطن  کے مطابق، عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے  کہ ترکی کی اقتصادی رفتار  میں  سست روی  کا فی  الوقت کوئی امکان نہیں ہے ۔ ادارے کی جاری ایک رپورٹ کی رو سے ترک معیشت  حالیہ عرصے میں مستحکم ہوئی ہے  جس میں اس کی   ماکرو اکانومک   پالیسیوں کا کافی عمل دخل ہے۔

 

روزنامہ خبر   ترک نے خبر دی ہے کہ   مسافر بردار بحری جہازون   کے اہم سیاحتی مراکز میں شامل  ترک قصبے قوش اداسی    کی بندرگاہ پر 3 عدد جہاز لنگر انداز  ہوئے جن میں  باہاما س کا پرچم بردار ونڈ اسٹار اور  سیون سیز وائیجر  اور مالٹا کا پرچم بردار سیلیسٹئیل  اولمپیا   شامل تھے ، ان جہازوں پر 2630 امریکی سیاح  اور عملے کے  1500 افراد  سوار تھے جنہوں نے علاقے کی سیر  اور خریداری  بھی کی ۔

 

 روزنامہ صباح کا  لکھنا ہے کہ  فیفا  کی ترک خاتون ریفری  ملیس اوز چغدم   یو ای ایف اے خواتین چیمپئن شپ  لیگ    کے سلسلے میں   وولفزبرگ اور کوسوو کے میترووچیا کلبوں کے درمیانی    آج کھیلے جانے والے میچ میں   فرائج ادا کریں گی ۔ اس میچ میں ان کی  معاونت کی ذمے داری  بتول نور یلماز اور دیبت گوک ادا کریں گی ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں