ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.09.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1270310
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 16.09.2019

***روزنامہ   وطن: "چاوش اولو:  ترکی، قبرصی ترکوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے "

 

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے  یونانی وزیر خارجہ Nikos Hristodulidis 'کے اس بیان پر اپنے شدید  ردِ عمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر مصطفی  اکنجی  اور  جمہوریہ ترکی کے درمیان اختلافات پائے جانےکا ذکر کیا ہے۔انہوں نے   یونانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم  مصطفی  اکنجی   کی حکومت اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے  ساتھ  قریبی تعاون  جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میں ہیں۔ انہوقں نے کہا کہ یونانی وزیر خارجہ کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ مسئلہ  قبرص  کو  دو ریاستی فارمولے  ہی کے تحت   حل  کیا جاسکتا ہے۔ اگر فریق تیار ہوں تو ہم کسی  بھی  ماڈل کو خارج از امکان نہیں سمجھتے  ہیں۔"

 

***روزنامہ   ینی شفق :  "چاوش اولو: نَتن یاہو کا بیان شرمناک ہے "

 

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کےدریا  اردن کے  مغربی کنارے   پر واقع وادی اردن  کے الحاق  کو  غیر قانونی اور  شرمناک  قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ   یہ شرمناک   اقدام صرف اور صرف  انتخابات میں کچھ زیادہ  ووٹ حاصل کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

 

***روزنامہ   خبر ترک:" استنبول کے ہوائی اڈے 70 ملین مسافروں  کی آمدو رفت"

 

اس سال جنوری سے اگست کے عرصے میں ، 68 ملین 448 ہزار 359 مسافروں نے  استنبول  کی اندرونی اوربیرونی  پروازوں    کے ذریعے  استنبول  کا رخ اختیار کیا۔ اس سال جنوری سے اگست کے درمیانی عرصے میں اتاترک ایئرپورٹ پر اندرون ملک  سے    4 لاکھ  اور بیرونِ ملک سے   11 لاکھ مسافروں نے  سفر کیا  ۔

 

***روزنامہ   حریت: " ٹیکنولوجی  کے فروغ کے لیے  مزید  1.1 بلین  فنڈز مختص کردیے گئے"

 

وزیر صنعت   و ٹیکنولوجی  مصطفی ورانک  نے کہا ہے کہ  نئے  کیپیٹل سپورٹ پروگرام کے تحت  5 مزید فنڈز  مختص کیے جا رہے ہیںاس طرح   ہم اگلے 5 سالوں میں اپنے ملک میں ابتدائی مرحلے میں ٹیکنالوجی پر مبنی 148 منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

 

***روزنامہ   سٹار: "مقامی  ہائدرو پریس  کے ذریعے   میزائل تیارکیا جائے گا"

قونیا ٹیکنیکل یونیورسٹی (KTÜN) اور نجم الدین ایربکان  یونیورسٹی (NEÜ) کے ماہرین تعلیم اور ایک پریس کمپنی کی جانب سے تیار کردہ  طیاروں ، میزائلوں اور آٹوموبائل کے شیٹ میٹل حصوں کی تیاری قومی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تقریبا 10 سال کے کام کے اختتام پر ، ماہرین تعلیم نے 100 فیصد گھریلو ہائیڈرو تشکیل دینے والی پریسیں تیار کیں جن میں ہوائی جہاز کے ہل ، میزائل اور آٹوموبائل کے شیٹ میٹل حصوں کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا تھا۔ پریس کو درآمد شدہ ہائیڈرو تشکیل دینے والے پریسوں سے کم قیمت پر تیار کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں