اخبارات کی جھلکیاں

11/09/19

1267259
اخبارات کی جھلکیاں

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا  ہے  کہ   امریکہ کے ساتھ  ہمارا  تجارتی حجم اس وقت 20 ارب ڈالرز ہے  ۔ روزنامہ خبر ترک    کی اس خبر میں لکھا ہے کہ انہوں نے  اس حجم کو ناکافی قرار دیتےہوئے اسے 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے   کا ہدف مقرر کیا ہے جسے امریکی  صدر کی بھی حمایت حاصل   ہے۔

 روزنامہ وطن   کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے  امریکہ کی طرف سے  علیحدگی پسند  تنظیم پی کےکے       کی حمایت  کرنے پر   رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ   داعش  شکست کھا چکی ہے    لیکن  شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی میں سب سے بڑی رکاوٹ پی کےکے جیسی دہشتگرد تنظیم ہے۔ ترکی  مہاجرین کے نئے  قافلوں کو پناہ دینے کا محتمل نہیں  ہو سکتا۔

 روزنامہ اسٹار     کے مطابق  مونٹی نیگرو کے وزیر خارجہ  سرجان درمانو ویچ  نے  بتایا کہ ہمارے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے   ترکی  چھٹی  پوزیشن پر   ہے ۔  مونٹی نیگرو   ترک تاجروں میں مقبول  بھی ہے اور ہم  چاہتے ہیں کہ مزید ترک تاجر  ہمارے ملک میں  سرمایہ کاری کریں۔

 روزنامہ ینی شفق   نے خبر دی ہے کہ   ملکی وسائل  سے تیار کردہ  ڈرون اقنجی   کے انجن   نے پہلی بار اسٹارٹ لیا ۔ اس ڈرون کے تمام ابتدائی تجربات کامیابی سے ہمکنار ہوئے  ۔بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرون جنگی طیاروں    کا بوجھ کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا جو کہ  1 ٹن وزنی بم لے جانےکی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

 اس ڈرون  کے پروں کی لمبائی  20 میٹر  ہے  جو کہ اس ہفتے   پرواز کا آغاز کر سکتا ہے ۔

روزنامہ حریت     کا لکھنا ہے  کہ ترکش ایئر لائنز  نے  جنوبی یورپ کےلیے رعائیتی ٹکٹوں     کی مہم شروع  کر دی ہے۔  ان رعائیتی ٹکٹوں کی قیمت  119 ڈالر  سے شروع  ہوگی  جنہیں  یکم نومبر تا 31 مارچ 2020 تک استعمال میں لایا جا  سکے گا۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں