اخبارات کی جھلکیاں

04/09/19

1263570
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح     کے مطابق   ،سال 2019 -2020      فضائی تربیتی سال کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کے موقع پر  وزیر دفاع خلوصی عقار نے    کہا کہ  حکومت، واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ  محفوظ علاقے کے قیام  پر مسلسل   رابطے میں ہے اور    ان کے دیئے گئے وعدوں کی پاسداری کے منتظر ہیں ۔انہوں  نے کہا کہ اگر اس معاملے میں ذرا سی بھی غفلت یا   تاخیر  ہوئی تو ہماری فوج  اور حکومت  اپنے متبادل   بی اور سی پلان پر عمل درآمد  کو یقینی بنائے گی ۔

روزنامہ وطن      نے وزیر خزانہ  برات البائراک  کے حوالے سے خبر دی ہے  جس میں  انہوں نے    بتایا کہ گزشتہ مہینے زر مبادلہ بالخصوص ڈالر کی اور افراط زر میں قابل قدر کمی واقع ہوئی ہے اور امید ہے کہ حکومت اپنی دورس پالیسیوں کے نتیجے میں  اس میں مزید کمی لانے  کے لیے اقدامات کرے گی ۔

  ترکش ایئر لائنز استنبول ہوائی اڈے کے راستےبرطانیہ،آئرلینڈ،روس،ناروے،سویڈن،ڈنمارک،فن لینڈ،لاٹویا اور لیتھوانیا  کے 26 مختلف مقاما ت  کے  لیے    دو طرفہ ٹکٹوں کی قیمت 164 ڈالر   مقرر کر رہی ہے۔   روزنامہ حریت  کے مطابق ،ان ٹکٹوں کی فروخت 3 تا 13 ستمبر  2019 کے درمیان   محدود مدت کےلیے  ہوگی   ۔

 روزنامہ اسٹار  نے خبر دی ہے کہ   ترک ہوابازی  و خلائی صنعت کے ادارے کی طرف سے  تیار کردہ  برق رفتار  فضائی نظام  کو پہلی بار بیرون ملک استعمال کیا جائے گا جسے  اس تجربےکےلیے قازقستان  روانہ کر دیا گیا ہے۔

 روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، مسافر بردار بری جہازوں    کی لنگر اندازی کےلیے مشہور ترک ضلع آئدین  کے ساحلی قصبے قوش اداسی  میں گزشتہ روز 3 کروز شپس لنگر انداز ہوئے جس پر 4230 سیاح سوارتھے ۔ ماریلا ڈسکوری 2 نامی  بہاماس پرچم بردار     جہاز    پر 1850  ، مالٹا بردار سیلسٹیل اولمپیا  پر 1674 اور بہاماس پرچم بردار سیون سیز  وائجر  پر  706 سیاح سوار تھے  جنہوں نے  ایفیس کی سیر کی ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں