ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.08.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.08.19

1250117
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.08.19

*** روزنامہ حریت: "آپریشن مرکز کے قیام  سے عمل شروع ہو جائے گا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام کی سرحد پر امن کوریڈور  کے معاملے میں ترکی اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔ مذاکرات میں  آپریشن  مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس مرکز کے قیام سے امن مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "امریکی فوجی وفد کے ساتھ سکیورٹی زون مذاکرات مکمل ہو گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شام کے شمال میں امریکہ کے ساتھ مربوط شکل میں متوقع سکیورٹی زون کی تشکیل کے لئے امریکی سکیورٹی حکام کے ساتھ ترکی کی وزارت دفاع میں  5سے 7 اگست 2019 میں ہونے والے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کے ساتھ مربوط شکل میں سکیورٹی زون کے انتظام کے لئے ترکی میں مشترکہ آپریشن مرکز کے فوری قیام کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "یاوز نے تلاش اور ڈرلنگ کا کام شروع کر دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی بحر روم میں  اپنی بحری حدود اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی طرف سے ٹرکش پیٹرول کے لئے لائسنس شدہ حدود کے  اندر تلاش و ڈرلنگ کے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ علاقے میں ڈرلنگ میں مصروف فاتح بحری جہاز کے بعد یاوز ڈرلنگ بحری جہاز نے بھی کام  شروع کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: " مشنری کی برآمدات 7 ماہ میں 10 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مشنری برآمدات یونین کے سربراہ قُتلو کھارا ولی اولو نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں ترکی کی مشنری کے سیکٹر کی برآمدات 10.3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ کھارا ولی اولو نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ترکی کی مشنری   کو جن منڈیوں میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل رہی ان میں امریکہ، فرانس، اسپین اور روس شامل ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن: " 3 لاکھ 50 ہزار  سالہ کلہاڑے کی دریافت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع انطالیہ  کے کرائن غار میں آرکیالوجک کھدائیوں سے 3 لاکھ 50 ہزار  سالہ دو دھاری کلہاڑا دریافت ہوا ہے۔ اسی علاقے سے 2007 میں بھی ایک کلہاڑے کی دریافت ہوئی تھی جسے 4 لاکھ سال قدیم بتایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں