ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

28.06.19

1226804
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن"ہم مظلوموں کا سہارا بننے کے عمل کو جاری رکھیں  گے، صدر ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان  کو جاپان میں موکو گاوا وومن یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرنے والے جناب ایردوان کا  کہنا تھا کہ"حالات چاہے جیسے بھی کیوں نہ ہوں ہم بطور ترکی نسل و مذہب کی تفریق کیے بغیر  مظلوموں کاسہارا بننے کے عمل  کو  جاری رکھیں گے، ہم  بنی نو انسانوں  کے ضمیر کی صدا بنیں گے۔"

روزنامہ صباح "وزیرِ دفاع خلوصی عقار  کا ایف۔35 کے حوالے سے ایک  اہم انتباہ" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک وزیرِ دفاع خلوصی عقار نے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام جیمز جیفری  سے ملاقات کے بعد اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم "دو طرفہ احترام اور دوستی پر مبنی تعلقات کی توقع رکھتے ہیں۔ مجھے یقین  ہے کہ ہم    اس معاملے میں ایک تعمیری راستے پر آگے بڑھ سکتے ہیں اور اس طریقے سے ہم کسی مناسب حل  کو تلاش کر لیں گے۔ ترکی کو  ایف۔ 35 لڑاکا طیاروں سے محروم کرنے کی کوشش کرنا نیٹو کی دفاعی طاقت اور ساکھ  میں سنجیدہ سطح کی گراوٹ لائے گا۔

روزنامہ ینی شفق "امریکہ۔ چین تجارتی جنگ ترک  چیریز کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے" جلی سرخی لگاتے ہوئے اپنی خبر میں لکھتا  ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کو چیریز کی برآمدات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹوں  میں سے ایک "اجناس کو 16 دنوں تک سرد خانے میں محفوظ رکھنے" کی شرط  کا خاتمہ ، ترکی  کی مشرقِ بعید کے ممالک کو چیری کی برآمدات میں کافی بارآور ثابت  ہو گا۔  اولو داع تازہ پھلوں و سبزیوں  کے برآمدکنندگان کی یونین کے نائب صڈر سنیح  یازگان   نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مذکورہ شرط کو کالعدم قرار دیا جانا چین کو چیری کی برآمدات   میں اہم سطح کا اضافہ کرے گا۔

روزنامہ سٹار"استنبول ہوائی اڈہ، 'سال کا بہترین ہوائی اڈہ' قرار دیے جانے کا امیدوار

استنبول  ہوائی اڈے نے انٹر نیشنل ایئر پورٹ ری ویو جریدے کے زیرِ اہتمام "ریڈرز چوائس2019" ایوارڈز میں سال کے بہترین ہوائی اڈوں کی کیٹیگری میں منتخب کیے جانے والے 10 ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔اس حوالے سے رائے شماری  میں حصہ لینے کے لیے مندرجہ ذیل ویب ایڈرس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

www.internationalairportreview.com/readers-choice-award-airport-of-the-year-2019

روزنامہ حریت "2019 کے بہترین ریستورانوں کا  انتخاب، ترکی کے دو  ریستوران  فہرست میں شامل"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ دی ورلڈ 50 بیسٹ ریسٹورنٹس   کی جانب سے 2019 کے بہترین ریستورانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔  اس فہرست میں استنبول کے 2 ریستورا ن بھی شامل ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں