ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.06.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.06.19

1226289
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.06.19

*** روزنامہ ینی شفق "29 جون کو ایردوان ، پوتن ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ 29 جون کو جاپان کے شہر اوساکا میں صدر رجب طیب ایردوان صدر پوتن کے ساتھ  ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں ایس۔400 دفاعی سسٹم کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔

 

*** روزنامہ صباح" جاپان کے جی۔20 اخبار میں صدر ایردوان کے لئے توصیفی الفاظ" کی سرخی کے ساتھ صدر ایردوان جاپان کے شہر اوساکا میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے خصوصی طور پر شائع کئے جانے والے روزنامہ  جی۔20 میں اجلاس میں شریک سربراہان کو جگہ دی گئی ہے۔ اخبار میں صدر ایردوان کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ انہوں نے 15 جولائی کو فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سے حکومت پر حملے کو کامیابی سے بر طرف کیا۔ انہوں نے متعدد دفعہ جاپان کا دورہ کیا۔ وہ ایک مسلمان لیڈر ہیں اور   وہ آئینی تبدیلی کے بعد ملک کے پہلے منتخب صدر بنے۔

 

*** روزنامہ وطن"فندق کی عالمی ضرورت کا 85 سے 90 فیصد ترکی سے پورا کیا جا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی زراعت چیمبر آف کامرس یونین  کی انتظامی کمیٹی کے رکن آرسلان سوئیدان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فندق کی درآمد کا 85 سے 90 فیصد ترکی سے درآمد کیا جاتا ہے۔ فندق کی برآمد سے 2016 سے 2017  کے سیزن میں ترکی نے 1.9بلین ڈالر  اور 2018 سے 2018 کے سیزن میں 1.8بلین ڈالر زرمبادلہ کمایا۔

 

*** "THY نے 5 ماہ میں مشرق بعید کی منڈی میں 2.3 ملین مسافروں تک رسائی حاصل کی" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ اسٹار  نے اخبار لکھتا ہے کہ مشرق بعید  کی منڈی میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ٹرکش ائیر لائنز THY کی پروازوں کی مصروفیت 85 فیصد رہی جبکہ مسافروں کی تعداد 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2.3ملین تک پہنچ گئی۔ THY کے فلیٹ میں نئے طیاروں کی شرکت سے ٹرکش ائیر لائنز  مشرق بعید  کے لئے نئی پروازوں کا بھی آغاز کر دے گی۔

 

*** روزنامہ حریت " ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں مزید گرمی پیدا ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی  کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مرکز مُولا کی تحصیل بودرم میں مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی تعداد  میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بودرم ہوٹل مالکان سوسائٹی  کے سیکرٹری جنرل اورہان کاوالا  نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس وقت ہم علاقے میں برطانیہ، روس، یوکرائن، جرمنی، بیلجئیم اور فرانس کے سیاحوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں