ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.06.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.06.19

1216529
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.06.19

*** روزنامہ ینی شفق : "مشرقی بحرِ روم میں طاقت کا مظاہرہ "کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترک مسلح افواج اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مشترکہ تلاش و بچاو  کی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ مشقیں جمعرات کے دن اختتام پذیر ہوں گی اور ان میں قبرصی ترک فورسز مشرقی بحرِ روم میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ مشقوں میں اس پہلو پر ایک دفعہ پھر زور دیا جائے گا کہ علاقے میں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ترکی ہر لحظہ تیار اور چاق و چوبند ہے۔

 

*** روزنامہ حریت : "بالٹک  اور بین الاقوامی بحری کونسل BIMCO کی سربراہ ایک ترک خاتون" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے شادان کپتان اولو کے BIMCO کی سربراہ متعین ہونے پر ممنونیت کا اظہار  کیا ہے۔ امینہ ایردوان نے استنبول میں وزارتِ ماحولیات و شہری منصوبہ بندی  کی طرف سے جاری "کچرے سے پاک بلیو پروجیکٹ" نامی منصوبے کے تعارفی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک ترک ماہرِ ماحولیات خاتون کا بالٹک  اور بین الاقوامی بحری کونسل BIMCOکا سربراہ منتخب ہونا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک: " ڈاکٹر ایمرے اوجاق دنیائے طب کا معتبر ایوارڈ' پولیٹزر 'کے حق دارقرار پائے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سماعت سے محرومی اور کانوں میں جنجناہٹ جیسے مسائل سمیت معیاروں کا تعین کرنے والی آرگنائزیشن پولٹزر سوسائٹی نے دنیا بھر میں کانوں کی ریسرچ کے حوالے سے معتبر ترین ایوارڈ پولٹزر ترکی کی انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ کان، ناک، گلہ اور سر کے جراحی ڈپارٹمنٹ سے ڈاکٹر ایمرے اوجاق  کو دیا ہے۔ ایمرے اوجاق کو یہ ایوارڈ ان کے " نینو ٹیکنالوجی پارٹیکل کے ذریعے کان کے اندرونی حصے  میں دوا بھیجنے" سے متعلق تحقیقی کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اس تحقیق  سے حاصل کردہ نتائج خاص طور پر کان کے اندرونی حصے میں خرابی کی وجہ سے سماعت سے محرومی اور دیگر عدم توازن پیدا کرنے والی بیماریوں کے علاج میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو ں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ٹرکش ائیر لائنز نے وہ اعلان شائع کر دیا جس کے  پائلٹ بننے کے خواہش مند افراد  ایک طویل عرصے سے منتظر تھے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول ائیر پورٹ کے ساتھ ٹرکش ائیر لائنز کے فضائی فلیٹ  کی اور پرواز کے نقاط کی تعداد   میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لہٰذا ائیر لائنز نے اپنی پائلٹوں  کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اپنے پائلٹوں کی تربیت کو بھی تیز کر دیا ہے۔ ٹرکش ائیر لائنز نے پائلٹ امیدواروں کے لئے ضروری شرائط سے متعلق اعلان شائع کر دیا ہے۔  اعلان کے مطابق یونیورسٹی سے فارغ التحصیل افراد درخواست دے سکیں گے،  درخواست دینے کی آخری تاریخ 29 اگست 2019 شام 3 بجے تک ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " اینے گیول چیری برطانوی شاہی خاندان کے دستر خوان پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع برصا  کی تحصیل اینے گیول  میں پیدا کی جانے والی چیری گذشتہ سال 800 ٹن کی مقدار میں برآمد کی گئی تھی اور  رواں سال میں اس کی  3 ہزار ٹن مقدار میں برطانیہ، روس، جرمنی اور یوکرائن کو برآمد متوقع ہے۔ یہ چیری برطانیہ کے شاہی خاندان کو بھی بھیجی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں