ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

10.06.19

1215734
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک: سن 2018 میں ترکی نے دو بلین تین سو پچیس ملین ڈالر  کی مالیت کی سبزیاں اور پھل  برآمد کیے۔

ترکی نے گذشتہ سال ٹرکش کارگو کے ذریعے اٹھارہ ملین 58 ہزار  ڈالر مالیت کے سبزیاں اور پھل  برآمد کیے۔ گزشتہ سال فضائی کارگو کے ذریعےچھ ہزار 691 ٹن تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کیے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں71 فیصد زیادہ ہے ۔ فضائی کارگو کے ذریعے سب سے زیادہ سبزیاں اور پھل ہانک کانگ  کو برآمد کیے گئے  جبکہ اس کے بعد  ناروے اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے۔

***روزنامہ ینی شفق: "انطالیہ میں سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ"

انطالیہ کے گورنر  منیر قارا اولو نےکہا ہے کہ انطالیہ  ہر روز آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہر روز سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے باعث  نیا ریکارڈ  بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 جون 2019 کو انطالیہ  آنے والے  سیاحوں کی تعدادپچاسی ہزار205 تھی جو کہ گزشتہ سال کے اسی تاریخ کے مقابلے میں 17 فیصد زاہد ہے۔

***روزنامہ حریت : "بحیرہ  ا یجین میں پہلی سہ ماہی میں ایک اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کی خارجہ تجارت میں اضافہ"

 بحیرہ  ا یجین میں سن 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں غیر ملکی  تجارت میں تین بلین117ملین ڈالر کی درآمدات  اور  چاربلین 908ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں اور اس طرح علاقے میں 117 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہےاور اس طرح  علاقے میں برآمدات میں 157 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار:  "بے پناہ خوبصورت جھیل، سیاحوں کی تعداد میں  اضافہ"

ترکی کے شہر بتلیس کے قریب واقع نمرود کراٹر جھیل اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے کوئی ثانی نہیں رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر  غیر ممالک اور ترکی  سے  آئے ہوئے سیاحوں نے علاقے کا جوق در جوق رخ اختیار کیا اور جھیل کے  خوبصور ت مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔  

***روزنامہ صباح: "مسعود یلماز نے دلوں کو فتح کرلیا"

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کے کھلاڑی مسعود یلماز  نے بڑی تعداد میں  لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔  انہوں نے  ترک ہلال احمر کے توسط ترکی اور شام کی سرحدوں کے قریب  کیمپوں   میں  مقیم ہزار  16 ہزار یتیم   بچوں میں کھانا تقسیم کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر علاج کے منتظر بچوں کی دیکھ بھال اور ان پر آنے والے اخراجات کی بھی ذمہ داری اٹھائی ہے۔



متعللقہ خبریں