ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.05.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.05.19

1206883
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.05.19

*** روزنامہ وطن: "انسانی امداد کے معاملے میں ہم دنیا کا سخی ترین ملک ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے سوٹزر لینڈ   کے شہر جنیوا میں منعقدہ 72 ویں عالمی صحت اسمبلی سے خطاب کیا۔ خطاب میں امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسی دنیا میں کہ جہاں   132 ملین سے زائد انسانی امداد کے محتاج  افراد رہ رہے ہیں ہر ایک پر متعدد ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے حوالے سے ہم ایک ایسی تہذیبی روایت کے حامل ہیں کہ جو ہمیں دنیا کے مصائب اور تکالیف سے الگ تھلگ نہیں رہنے دیتی۔  امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ اس وقت ہم 8  بلین ڈالر سے زائد  کی انسانی امداد کر رہے ہیں جسے ہماری گراس نیشنل آمدنی کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس وقت ہم انسانی امداد کے حوالے سے دنیا کا سخی ترین ملک ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق : " تاش اُجو شپ یارڈ  کی تعمیر دوبارہ ایجنڈے پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ  کے فرانس کو فوجی بیس دینے  کے بعد نگاہیں ایک دفعہ پھر بحر روم کی طرف لگ گئی ہیں۔ ترکی کا 1999 میں کیا گیا لیکن تاحال نافذ العمل نہ کیا گیا فیصلہ دوبارہ سے ایجنڈے پر آ گیا ہے۔  مذکورہ فیصلہ ضلع مریسن کے علاقے تاش اُجو میں ایک شپ یارڈ کی تعمیر سے متعلق ہے۔ یہ متوقع شپ یارڈ ترکی کی قومی سلامتی سے براہ راست تعلق رکھتا ہے۔ شپ یارڈ امن میں تجارتی بحری جہازوں کے لئے اور جنگ میں بحریہ  کے جنگی عناصر کے لئے کام کرے گا۔

 

*** روزنامہ صباح: " 15 سال میں 5 ماڈل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے آٹو موبیل پروجیکٹ کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈبل ڈائمنشن ڈرائیننگ مکمل ہو گئی ہے اور سال کے آخر تک گاڑی کا پروٹو ٹائپ تیار ہو جائے گا۔ منصوبے کے دائرہ کار میں 15 سال میں 5 ماڈل بنانے کا سوچا جا رہا ہے۔

 

***روزنامہ حریت : "عید کے موقع پر سیاحتی ہلچل  " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  ترکی کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک  اور اقوام متحدہ  کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل علاقے پامک قلعے میں ماہِ رمضان کی برکت کا دور دورہ ہے۔4 جون کو شروع ہونے والے عید کی چھٹیوں کو پامک قلعے میں گزارنے کے خواہش مند شہریوں نے ابھی سے شہر کے ہوٹلوں میں بکنگ کروا دی ہے۔ یوں تو پامک قلعے میں سال کے چاروں موسموں میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا ہجوم ہوتا ہے لیکن عید کی تعطیلات میں یہاں کے ہوٹلوں کے 100 فیصد بھرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار : "لیزر اسلحے کے ساتھ ائیر ڈیفنس" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی دفاعی صنعت کے سرفہرست ادارے لیزر اسلحے  کے کاموں کو ائیر ڈیفنس  لیزر سسٹم میں تبدیل کرنے کے لئے باہم متحد ہو گئے ہیں۔ آسلسین، راکٹ سین، ایرماک سان، سیور، توبیتاک اور گیبزے  تکنیک یونیورسٹی  پر مشتمل کنسورشیم نے لیزر ائیر ڈیفنس سسٹم  کے عنوان سے پروجیکٹ تیار کیا ہے ۔ یہ سسٹم بحری جہازوں اور ان کے برّی پلیٹ فورموں  پر نصب کیا جائے گا اور توپ، مارٹر ، راکٹ اور گائیڈڈ میزائل کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں