ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.05.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.05.19

1205390
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 21.05.19

***روزنامہ اسٹار : "صدر رجب طیب ایردوان کی ایس۔500 کی تجویز پر روس کی طرف سے پہلا بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کے ساتھ موجودہ ایس۔400 دفاعی سسٹم  کے سمجھوتے کے بعد ایس۔500 کی مشترکہ تیاری کی تجویز کا جائزہ لیتے ہوئے روسی ماہرین و مبصرین کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں تعاون ممکن ہو سکتا ہے۔ ترکی نے اس سے قبل بھی ففتھ جنریشن ہنٹر طیاروں کی تیاری میں تعاون کے ممکن ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

*** روزنامہ صباح: "استنبول ائیر پورٹ کے لئے بین الاقوامی ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے دنیا کی طرف کھلنے والے نئے دروازے یعنی استنبول ائیر پورٹ کو امریکہ کے گلوبل رسائی کے حامل جریدے گلوبل ٹریولر کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ جریدے نے ایوارڈ کے حق دار مارکاوں کا انتخاب   یکم اکتوبر 2018 سے 31 جنوری 2019 کے درمیان اوپن اینڈڈ سوالوں اور ای میل سرووں  کے ساتھ  کیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "ترکی کے مغربی بحر روم  کے علاقے نے 4 ماہ میں 62 ملین  ڈالر مالیت کے ٹماٹر برآمد کئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ انطالیہ، اسپارتا اور بردر  پر مشتمل مغربی بحر روم برآمد کنندگان یونین نے جنوری سے اپریل تک کے دورانیے میں 157 ملین 4 لاکھ 93 ہزار 977 ڈالر مالیت کے تازہ پھل اور سبزیاں  برآمد کیں۔ انطالیہ، اسپارتا اور بردر  سے پہلے 4 ماہ میں سب سے زیادہ تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد  روس اور جرمنی کے لئے کی گئی۔ روس کے لئے 23 ملین 4 لاکھ 60 ہزار 208 ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں  جبکہ جرمنی کے لئے کی گئی برآمدات کی مالیت 23 ملین 4 لاکھ 35 ہزار 861 ڈالر رہی۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ٹوئرسٹک ٹرین مشرقی ایکسپریس  کے پہلے سفر میں گنتی کے دن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مشرقی ایکسپریس  کے لئے دلچسپی میں اضافے کے لئے کئے گئے کاموں، سوشل میڈیا  سے اس کے بارے میں شئیر کئی گئی ویڈیوز اور ٹوئر آپریٹروں کے ساتھ باہمی تعاون کے نتیجے میں اس سیاحتی رُوٹ کی طلب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر مواصلات و رسل و رسائل جاہد تورحان اور وزیر سیاحت و ثقافت مہمت نوری ایرسوئے 29 مئی کو ٹرین کو اس کے  پہلے سفر پر روانہ کریں گے جو ضلع انطالیہ سے ضلع کارس تک ہو گا۔ ٹرین 300 کلو میٹر کا فاصلہ تقریباً 25 گھنٹوں میں طے کرے گی اور سفر کے دوران 53 اسٹیشنوں پر رُکے گی۔

 

***روزنامہ حریت: "ایک دفعہ جانے والا دوبارہ جاتا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے سب زیادہ سیاحتی دلچسپی کے حامل  10 تاریخی کھڈرات  کے مقامات میں شامل تاریخی اور قدرتی حسن کے ملاپ کی جگہ اہلارا وادی میں بہار کا دور دورہ ہے۔ سال 2018 میں  2017 کے مقابلے میں وادی  میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 19 فیصد اضافے کے ساتھ 5 لاکھ ایک ہزار 158 سیاح رہی۔ 14 کلو میٹر طویل اہلارا وادی  چٹانوں میں کھدے گھروں، کلیساوں اور سر سبز ماحول  کی وجہ سے ہر موسم میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔ ترکی کا معروف سیاحتی مقام کپادوکیہ اہلارا وادی کے ساتھ شروع ہونے کی وجہ سے بھی کپادوکیہ آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاح  اہلارا  کو دیکھے بغیر نہیں لوٹتے۔



متعللقہ خبریں