ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 20.05.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1204536
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 20.05.2019

آج کے ترکی کے  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق:" ترکی کا پہلا قومی جنگی طیارہ سن 2023  میں ہینگر سے نکلے گا"

 دفاعی صنعت کے چیئرمین اسماعیل دیمر  نے کہا ہے کہ ترکی کا  تیار کردہ پہلا قومی  جنگی طیارہ،  ایف سولہ طیارے کی جگہ لیتے ہوئے اپنی پروازوں کا آغاز کر دے گا۔  انہوں نے کہا طیارے کے  انفراسٹرکچر کے نظام کے لیے کام جاری ہے اور یہ طیارہ سن  2023 میں ہینگر سے نکلتے ہوئے اپنے پروازوں کا آغاز کر دے گااور اس سلسلے میں مستقبل میں دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بھی پارٹنر شپ قائم کی جاسکتی ہے۔

 

 ***روزنامہ سٹار:  "ترکی مشرقی بحیرہ روم   میں اپنے حقوق   کا دفاع کرے گا"

 توانائی  اور قدرتی وسائل کے وزیرفاتح  دونمیز نے کہا ہے کہ عظیم  اور طاقتور  ملک ترکی اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کامیابی سے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے  اور  جب تک ہم آپس میں اتحاد قائم رکھے ہوئے ہیں کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتااور نہ ہی کوئی ہم سے ہمارے ہدف چھیننے کا کوشش کرسکتا ہے۔ ہم مشرقی بحیرہ روم میں اپنے جس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اس کو حاصل کرکے ہی دم لیں گے۔

 

***روزنامہ  وطن: "براعظم ایشیا سے ترکی کے لیے 463 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری"

ترکی میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ سن  2018 کے ماہ مارچ  میں ترکی میں  835 ڈالر کی براہ راست  سرمایہ کاری کی گئی جبکہ2019 کے  ماہ مارچ میں  820 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جس میں سے 466 م ملین  ڈالر کی سرمایہ کاری ایشیائی ممالک  سے کی گئی ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک:  "سیاحت میں تاریخی و ثقافتی پہلو اجاگر کرتے ہوئے مزید سیاحوں کو ترکی  مدعو کیا جائے گا"

 سیاحت و ثقافت کے نائب وزیرنادر  آلپ ارسلان  نے کہا ہے کہ ترکی  ثقافتی اور  تاریخی لحاظ سے دنیا کے دینےگنے چنے ممالک کی صف میں  شامل ہوتا  ہے اور  یہاں پرموجود ثقافتی  اور تاریخی شاہکار  اپنا  ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام شاہکاروں کا جدید سائنٹیفک اصولوں کے تحت تحفظ کیا جارہا ہے جس کی بدولت یہ تمام شاہکار آج بھی اپنی صحیح حالت میں موجود ہیں۔

 

***روزنامہ حریت:" اِرم  یامان نے  نئی تاریخ رقم کردی،  دو بار چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا"

عالمی تیکواندوچیمپیئن شپ کے مقابلے میں ترکی کی کھلاڑی  اِرم یامان  نے خواتین کی 62 کلو  کی کیٹگری  میں  طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔  برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منعقد ہونے والے مقابلے میں ترکی کی کھلاڑی اِرم یامان  نے فائنل مقابلے میں برازیل کے کھلاڑی کیرولین سانتوس کے 7 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے ہراتے  عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔اِرم یامان   دو بارتیکواندو  کے مقابلے میں چیمپئن شپ حاصل کرنے والی پہلی ترک خاتون ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں