ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 08.04.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1179163
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 08.04.2019

 

*** روزنامہ حریت:  "ابراہیم قالن کا اسارئیلی وزیراعظم  نتَنن یا ہوکے بیان پر شدید ردِ عمل"

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے  اسرائیل کے وزیراعظم نتَن یا ہو کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے کو انتخابات کے بعد الحاق کرنے سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ قالن   نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نتَن یا ہوکا یہ بیان قبضہ کردہ سرزمین کو قانونی حثیت دینے کی بے ڈھنگی مثال ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر وزیراعظم نتَن یا ہو  نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تو کیا یہ ڈیموکریسی کی  فتح ہوگی یا پھر قبضہ کرنے کے عمل کی فتح ہو گی؟

 

 ***روزنامہ خبر ترک: "مشرق بعید کے ممالک کے سیاحوں کی ترکی  یلغار"

 ترکی کے علاقےپامک قلعے   کو سیاحت کے لحاظ سے ترکی میں بڑا اہم مقام حاصل ہے  اور سن 2019  کے پہلے تین ماہ کے دوران علاقے کی سیاحت کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پہلے تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ سیاح  مشرق بعید کے ممالک سے تشریف لائے ہیں جبکہ اس کے بعد جرمنی  اور روس کا نمبر آتا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: 33" گھنٹوں میں منتقلی کا کام مکمل"

 دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک کی حیثیت رکھنے والے استنبول کے ہوائی اڈے منتقلی کے کام کو 45 گھنٹوں کے بجائے33 گھنٹوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔  اس ہوائی اڈے سے پہلی پرواز انقرہ   کے لئے روانہ ہوئی ۔

 

***روزنامہ اسٹار:" پیکٹ ہیرکل بے پازار میں"

ترکی کی کھیلوں کی دنیا میں نامور شخصیت نعیم سیلمان اولو  کی زندگی پر مشتمل "پیکٹ ہیرکل" کے نام سے تیار کردہ فلم کو 25 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔  اس فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور فلم ساز اس سے پہلے بھی کی فلموں کو مشترکہ طور پر تیار کرچکے ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق:  "استنبول میں سیمی میرا تھون ریس مقابلے"

استنبول میں منعقد ہونے والے  سیمی میرا تھون ریس کے مقابلے میں مختلف پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔  مردوں میں پہلی پوزیشن کینیا سے تعلق رکھنے والےبینارڈ  نیگنو نے حاصل کی انہوں نے   یہ فاصلہ 59 منٹ چھپن سیکنڈ میں  طے کیا جبکہ خواتین میں بھی کینیا ہی  سے تعلق رکھنے والی  کھلاڑی روتھ چیپنحیچ میں یہ فاصلہ ایک گھنٹہ پانچ منٹ 34 سکینڈ  میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں