ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.03.2019

ترک ذرائع ابلاغ

1161069
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.03.2019

 

***سامعین کرام۔    روزنامہ خبر ترک: "ترکی نے سب سے زیادہ تازہ پھل اور سبزیاں روس کو  فروخت  کی ہیں "

 ترکی نے سن 2019 کے پہلے 2 ماہ کے دوران ایک سو ممالک کو کل 365 ملین 6 لاکھ  62 ہزار ڈالر مالیت کی تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کیے ہیں۔ برآمد کیے جانے والے تازہ پھلوں اور سبزیوں میں سب سے زیادہ  پھل اور سبزیاں روس کو برآمد کی گئی جن کی مالیت 104 ملین  5 لاکھ 33 ہزار ڈالرہیں  جس کے بعد چونتیس ملین   84 ہزار ڈالر مالیت کی تازہ پھل اور سبزیاں عراق کو برآمد کی گئی ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن:  "غیر ملکی سرمایہ کاری میں بے حد اضافہ"

 ترکی کی اقتصادی    صورتِ  حال  میں  والی پیشرفت کے نتیجے میں افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی ہوتی جا رہی ہے اور بجٹ میں خسارے کا حصہ پہلے سے کم ہو گیا ہے۔ ترکی کی مستحکم کرنے کا سلسلہ  جاری رکھا ہوا ہے۔ ۔ ملک کے اسٹیٹ بینک میں 22فروری  تا یکم مارچ کے درمیانی ہفتے میں ملک کے ریزرو  میں 394 ملین ڈالر کا  اضافہ ہوتے ہوئے کل ریزروز  165 بلین ڈالر تک پہنچ  گئے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "معرکہ ہائے چناق قلعے کی  یاد میں"

چناق قلعے  جہاں پر ان دنوں  موسم بہار  اپنے جوبن پر  ہے  معرکہ ہائے چنا ق قلعے 104 ویں  یاد منائی جا رہی ہے۔  امسال  بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آنے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ غیر ملکی سیاحوں نے پانچ ماہ قبل ہی سے  علاقے میں کھلنے والے ٹرائے میوزیم کو دیکھنے کے لئے اپنی بکنگ کروا رکھی ہیں۔  18 مارچ  کی شام کو شہداء کی  یاد میں مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق: " 100 ملین سیاحوں کے لئے ثقافتی ٹورازم"

 ترکی نے سیاحت کے شعبے  کو فروغ دینے کے لئے ثقافتی سرگرمیوں کا بھی آغاز کر دیا ہے۔  ترکی کی وزارت ثقافت و سیاحت نے  اناطولیہ  سیولائزیشن اور علاقے کے اقدار کو غیر ممالک پہنچانے کے لئے اپنی کاروائی کا آغاز کردیا ہے تاکہ طویل المدت 100 ملین غیر ملکی سیاحوں کو ترکی آنے کی جانب راغب کیا جا سکے اس لئے ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت نے ابھی سے ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور خفیہ رہ جانے والے ثقافتی شاہکاروں سے پردہ اٹھانے کے لئے اپنی تیاریاں  مکمل کر لی  ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار: "استنبول ائیر پورٹس  دو ماہ کے دوران 15 ملین مسافروں آمد و رفت"

اس سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران استنبول کے ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں  لاکھ 2  سولہ ہزار 490 مسافروں کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 15 ملین 2 لاکھ پچاسی ہزار 517 تک پہنچ گئی ہے۔  سن  2019 کے ماہ جنوری اور فروری میں ترکی کے تمام ہوائی اڈوں  میں سے 57 فیصد نے استنبول ایرپورٹس کو ترجیح دی۔



متعللقہ خبریں