ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.02.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.02.19

1143619
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.02.19

*** روزنامہ وطن " اہم شخصیت ترکی کے دورے پر" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کل روس کے وفاقی وزیر دفاع سرگے شوئےگو  کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں 14 فروری کو سوچی میں روس کے صدر ولادی میر پوتن، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ایران کے صدر حسن روحانی کی شرکت سے متوقع  چوتھے سہہ فریقی  اجلاس سے قبل شام کی صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقے کی حالیہ صورتحال  اور فیلڈ کی پیش رفتوں پر غور کیا گیا۔

 

*** روزنامہ صباح " ٹرکش ایگل، طیارے کی ایک مکمل ترین ڈیزائننگ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ایگل ALPINAکو یورپ کے معتبر ترین مقابلوں میں سے "جرمن ڈیزائن ایوارڈ " میں 10 سال  بعد ایک طیارے کی ڈیزائننگ کو "بہترین ڈیزائننگ " کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آلپنا  کی خشکی کے ساتھ ساتھ پانی پر بھی لینڈ کرسکنے، بالائی  طرف سے پروں  کی ساخت رکھنے اور انرجی سیونگ  کی صلاحیتوں  نے عالمی شہرت کے حامل ڈیزائنروں سے داد وصول کی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " انٹارکٹکا کی چٹانیں مریخ کی تحقیقات  میں مدد کریں گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی  کے شعبہ زولوجی کی محقق    یامُر گیونیش نے انٹارکٹکا میں اپنی سائنسی تحقیقات کو مکمل کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ براعظم  انٹارکٹکا ،سیارہ مریخ کی تحقیقات میں ایک مثالی علاقے کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں کی جھیلوں اور چٹانوں سے حاصل کردہ نمونے مریخ کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یامُر نے کہا ہے کہ ترکی میں حالیہ سالوں کے دوران خلائی تحقیقات  نے بہت اہمیت حاصل کر لی ہے۔ ہمارا ملک اس شعبے میں اپنا مقام بنانے کی کوشش میں مصروف  ہے اور ان کوششوں کے ساتھ تعاون کیا جانا  ملکی حوالے سے نہایت درجے اہمیت کا حامل ہے۔

 

*** روزنامہ حریت " بائبرت میں تراشے جاتے ہیں اور چاروں براعظموں میں فروخت ہو رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بائبرت کی ایک فیکٹری نے  بائبرت سمیت ترکی کے متعدد اضلاع سے نکالے جانے والے قدرتی پتھروں  کو براعظم امریکہ،  یورپ ، ایشیاء اور افریقہ  کے 16 ممالک میں میں فروخت کیا ہے۔ فیکٹری کے منیجر نور اللہ شین ترک نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بائبرت  قدرتی پتھروں کے وسیع ذخائر سے مالامال ہے اور ہمارا رواں سال کا ہدف برآمدات  کو 5 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچانا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " دنیا کو استنبول کی زیرِ سمندر خوبصورتی سے متعارف کروایا جائے گا "آج شام جمال رشید کانسرٹ ہال میں منعقدہ خصوصی تقریب میں استنبول کی زیرِ سمندر خوبصورتی کی نمائش کی جائے گی۔ استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ ٹوئرازم ڈائریکٹریٹ ، 52 دن  میں سمندر کے 33 مقامات پر غوطے لگا کر تیار کردہ "دو سمندر ایک شہر: زیر سمندر استنبول" نامی دستاویزی فلم کی نمائش کرے گی اور اس طرح استنبول کی زیرِ سمندر خوبصورتی کو دنیا سے متعارف کروائے گی۔ اس دستاویزی فلم کا مقصد زیرِ آب ٹوئرازم اور متنوع آبی حیات  کو متعارف کروا کے آبی حیات کے تحفظ کے لئے شعور پیدا کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں