ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.02.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.02.19

1140754
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.02.19

*** روزنامہ صباح "ایس۔400 کی ترکی پہنچنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کے شعبہ  وفاقی فوجی  و تکنیکی  تعاون FSVTS کے سربراہ دمتری شوگاایف نے کہا ہے کہ ایس۔400 میزائل ڈیفنس سسٹموں کو سمجھوتے کے مطابق 2019 کے موسم خزاں میں ترکی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ شوگاایف نے کہا ہے کہ ترکی کے آرڈر کی مالیت اس وقت ایک بلین ڈالر سے زائد ہے۔ ہم نے سسٹموں کی فراہمی کی تاریخ کو دو دفعہ  آگے بڑھایا ہے لیکن 2019 کے موسم خزاں میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

 

*** روزنامہ وطن " قدرتی جوہرِ صحت :مقناطیسی سیاہ ریت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا بھر میں طریقہ علاج کے طور پر مشہور مقناطیسی سیاہ ریت حال ہی میں ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں بھی دریافت ہوئی ہے۔ یہ ریت تھائمس گلینڈ کو حرکت میں لا کر ذہنی دباو اور نیند کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ گنٹھیا اور برص سمیت متعدد بیماریوں میں شفا بن رہی ہے۔ یہ ریت دنیا کے گنے چُنے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ ترکی کے بحیرہ اسود کی تحصیلوں اوردو اور اُنیے سے ملنے والی یہ مقناطیسی ریت اپنے اندر موجود نمکیات اور دیگر کثیر پیمانے کے اجزائے ترکیبی  کی وجہ سے مرکز توجہ بن رہی ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " ٹرکش ائیر لائنز THY ، سُپر کلاسیکو میں اسٹیج پر آئے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا بھر میں اہم اسپانسر شپ کرنے والی THYلاطینی امریکہ میں دنیا کے بڑے ترین ڈربی میچوں 'ارجنٹائن سُپر کلاسیکو' میں بھی اپنا قد کاٹھ دکھانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔  ریور کلب نے اپنی کِٹ کی نمائش، اسٹال کے استعمال  اور سوشل میڈیا اتحاد  کے لئے THY کو تجویز پیش کی ہے۔ THY کا اشتہار ریور پلیٹ  کی کُٹ پر چھاپا جائے گا اور ایسٹیڈیو مانیومینٹل اسٹیڈیم میں نمائش کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " ہُوآوی نے ترکی میں شُوٹ کئے گئے پہلے اشتہار کو نشر کر دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ چینی ڈیجٹل ٹیلی فون کمپنی ہُوآوی نے   پی اسمارٹ 2019 کے ٹیلی ویژن اشتہار کو نشر کر دیا ہے ۔ یہ اشتہار ترکی میں شُوٹ کئے جانے والے پہلے اشتہار کی حیثیت رکھتا ہے۔ کمپنی کا ترکی میں تیار کردہ "ہُوآوی موبائل ترکی" نامی اشتہار یوٹیوب پر چل رہا ہے۔ اشتہار میں ترکی کے ضلع الازی کی  ہزار جھیل سےشان لی عرفا کی ساکلی جنت تک  بہت سے علاقوں سے ترکی کے قدرت حسن کو پیش کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "غیر ملکی سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ نے سال 2019 کو تیزی سے شروع کیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے استنبول اسٹاک مارکیٹ میں ماہِ جنوری کے دوران نیٹ 798 ملین ڈالر  کے حصص کی خرید کی ہے جو سال 2017 سے لے کر اب تک کی بڑی ترین مالیت کی خرید ہے۔2017 کے ماہِ جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کار نے نیٹ 816 ملین ڈالر   کی خرید کی اور اس کے بعد خرید دوبارہ اس درجے تک نہیں پہنچ سکی ،  تاہم 2019 کے پہلے مہینے میں بڑھتے ہوئے گلوبل خطرات کے اثرات نے استنبول اسٹاک مارکیٹ میں خرید کی رفتار کو تیز کر دیا ہے۔ غیر ملکی  سرمایہ کاروں  کی طرف سے سب زیادہ خریدے جانے والے حصص بینکوں کے حصص رہے۔



متعللقہ خبریں