اخبارات کی جھلکیاں

16/01/19

1126566
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ حریت   کے مطابق ، صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ   شام میں عنقریب ایک  محفوظ علاقے کے قیام کے  منصوبے میں    دہشتگرد تنظیم  پی کےکے   کی   شاخ  وائی پی جی   کی کوءی جگہ نہیں ہے ۔ صدر نے کہا کہ   شام میں محفوظ علاقے  کی تشکیل  کا مشورہ میں  نے  سابق صدر اوباما کو دیا تھا  مگر انہوں نے سنی ان سنی کردی  مگر امید  ہے کہ اب اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا۔

 

*** روزنامہ صباح   نے وزیر خزانہ برات البائراک کے حوالے سے خبر دی ہے    جس میں انہوں نے  ٹویٹر پر  گزشتہ سال کے   بجٹ خسارے    کا تذکرہ کیا جو کہ  72اعشاریہ  6 ارب ترک لیرے  تھا  جو کہ  توقع  کے مطابق تھا ۔

 

*** روزنامہ خبر ترک   کا لکھنا ہے کہ  استنبول کے   صبیحہ  گوکچین ہوائی اڈے   کو  گزشتہ سال 9  اضافے کے ساتھ 34 ملین  58 ہزار 917 مسافروں  نے استعمال کیا ۔

*** روزنامہ  اسٹار    کے مطابق  ٹرکش ائیر لائنز نے    اپنی پروازوں کے جال میں اب  میکسیکو سٹی اور کانکون  کو بھی شامل کرلیا ہے  جن کا باقاعدہ آغاز 21 اگست سے  ہوگا  ۔ اس روٹ پر ہفتے میں 3 پروازیں چلا کریں گی ۔

 

*** روزنامہ وطن  کا لکھنا ہے کہ     ترکی کے مختلف شہروں میں یپدا ہونے والی ناشپاتی  کو گزشتہ سال 53 ممالک کو  برآمد کیا گیا جو کہ سال 2017 کے مقابلے میں  33 اعشاریہ 7 فیصد  بڑھتےہوئے 36 اعشاریہ  2 ٹن سے ساڑھے48 ہزار ٹن     تھا ۔ دوسری جانب بہی کے پھل کی برآمدات بھی 5 فیصد اضافے کے ساتھ  19 اعشاریہ 9 ہزار ٹن رہیں ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں