ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

30.11.2018

1098170
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ہم خطہ  ایشیا کو  دوبارہ انسانوں کے  لیے امید کی  کرن کی شکل دے رہے ہیں"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ استنبول میں ایشیا پارلیمانی اسمبلی سے خطاب  کرنے والے ترک اسپیکر ِ اسمبلی بن علی یلدرم   کا کہنا ہے کہ دولت ِ عثمانیہ کا شیرازہ بکھرنے  کے بعد مشرق ِ وُسطی میں سامراجی طاقتوں کے اہداف کی بنا پر امن و آشتی کے ماحول اور بھائی چارے  کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ تصادم اور جھڑپوں  کے کسی کے لیے بھی  فائدہ  مند نہ ہونے  پر زور دینے والے یلدرم نے کہا کہ "اگر ہم  چاہیں تو خطہ ایشیا کو ایک بار پھر دنیا کے  کششِ مرکز کی ماہیت دلا سکتے ہیں، اسے انسانوں کے لیے امید کی کرن کا درجہ  دے سکتے ہیں۔ " انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی ڈپلومیسی کا مؤثر استعمال کر سکتے ہیں۔

روزنامہ حریت "ترک سات 6 اے کی ڈیزائننگ آخری مرحلے میں" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے  لکھتا ہے کہ وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  جاہت ترہان  کا کہنا ہے کہ"ترک سات ۔6اے  کی ڈیزائننگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اس خلائی سیٹ لائٹ  کی اہلیت  کے لیے ٹیسٹ ماڈلز  کی تیار کا کام شروع ہو چکا ہے۔  انہو ں نے بتایا کہ ترکی کو مواصلاتی سیارے   تیار کر سکنے والے 100 ملکوں کی صف شامل کر سکنے کا موقع فراہم کرنے والے اس منصوبے کو 2020 تک پایہ تکمیل تک  پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، 2020 اور 2021 میں خلا میں چھوڑے جانے والے دو مواصلاتی  سیاروں کی بدولت  ترکی کے اس شعبے میں دائرے اور پیش کردہ خدمات کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ سٹار"ڈراؤن طیارے آنکا میں گہری دلچسپی" عنوان کے تحت  لکھتا ہے کہ  ترک ہوائی و خلائی صنعت  توساش  ہوا بازی کے پلیٹ فارم پر پاکستان کو ٹی ۔129 اتاک  جنگی ہیلی کاپٹروں اور حربہ  گشتی ہیلی کاپٹروں  کی فروخت کے ساتھ حاصل کردہ کامیابیوں میں  انکا کے ذریعے  مزید نکھار لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ توساش نے کراچی میں منعقدہ آئیڈیاز  2018  بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار میں اتاک ، ڈراؤن  آنکا۔ایس، حُرکش کے ہتھیاروں سے لیس ورژن  حُرکش۔سی ، ٹی ۔625 عمومی مقاصد ہیلی کاپٹر، قومی جنگی طیاروں اور ترک سات 6۔اے کے ماڈلز کے ساتھ  ان مصنوعات کو عوام سے متعارف کرایا ہے۔ آنکا کی حالیہ ایام میں سرحد پار آپریشنز میں اعلی ٰ کارکردگی اس   میں گہری دلچسپی میں معاون  ثابت ہوئی ہے۔

روزنامہ خبر ترک "نیا ہدف 70 ملین سیاح" کے زیرِعنوان لکھتا ہے کہ ترکی  اسوقت سب سے زیادہ سیاح آنے والے ممالک میں چھٹے ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ رواں سال  ترکی کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد کے 44 ملین اور انطالیہ کے لیے ساڑھے 13 ملین تک پہنچنے کی توقع کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے سن 2023 کا ہدف 70 ملین سیاح ہے تو انطالیہ  کے لیے  یہ تعداد 20 ملین تک   متوقع ہے۔

روزنامہ صباح "پہاڑی قصبے سے قطری محل کو ریشم کا قالین" عنوان کے تحت اخبار لکھتا ہے کہ برصا کے ریشمی دھاگے کے ساتھ 4 ہزار سال سے  ایک خصوصی تیکنیک کے ساتھ بھنتی کیے جانے والے "رقص کرنےوا لی دوشیزہ" نامی قالین  قطری شاہی محل کی زینت  بن رہا ہے۔ دولت عثمانیہ کے دور میں یورپی محلات کی زینت بننے والے برصا  ریشمی مصنوعات نے تقریباً دو صدیوں کے بعد دوبارہ سے عالمی محلات  میں جگہ پانی شروع کر دی ہے۔  ترک فنون کے حامل "رقص کرنے والی دوشیزہ" نامی قالین کو قطری محل کو روانہ کیا گیا ہے۔ ساڑھے 6 ماہ کی محنت کے ساتھ بھنے گئے  اس قالین کو استنبول کے ایک  خاندان نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الا ثانی کو بطورہ ہدیہ دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں