ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 09.10.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1084715
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 09.10.2018

***  روزنامہ    خبر ترک  نے " نعمان قُرتلمش  کے مطابق  پی وائی ڈی  کو قانونی  حیثیت دینا  امریکہ کی دوغلی پالیسی ہے"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  جسٹس اینڈ  ڈولپمینٹ پارٹی  کےڈپٹی چئیرمین  نعمان قُرتلمش نے کہا ہے کہ  امریکہ کی جانب سے  پی کے کے،  کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرنا  لیکن اس کی شام کی شاخ  کو قانونی حیثیت دینا  دوغلے پن کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے   امریکہ کی جانب سے   ترکی کے   تین دہشت گردوں  کے سروں پر  انعام رکھنے  کو ایک مثبت  پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ   یہ فیصلہ  امریکہ نے بڑی تاخیر سے کیا ہے  تاہم دیر آید درست آید  ہم امریکہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

***روزنامہ  صباح  نے ترک مسلح افواج  اور امریکی افواج  کی  منبیج میں  مشترکہ   گشت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک مسلح افواج اور امریکی دستوں    نے کل رات سے  منبیج  میں  مشترکہ گشت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔  دونوں ممالک   کے دستے  منبیج ، جرابلوس یعنی دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر اپنی گرفت مضبوط رکھتے ہوئے   گشت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ  حریت نے  "  نے استنبول ہوائی اڈے سے آذربائیجان کو  پہلی پرواز" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  31 اکتوبر سے  اپنے پروازوں کو آغاز کرنے والے استنبول کے ہوائی اڈے سے  آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے  پروازوں کا آغاز  کردیا گیا ہے۔ کل آذربائیجان کے لیے پہلی پرواز سے  121 مسافر باکو روانہ ہوئے ۔

 

***روزنامہ وطن   نے" انڈونیشیا میں ترک دفاعی صنعت   کے سٹال پر ہجوم" کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   انڈونیشیا  میں منعقد ہونے والے آٹھویں   بین الاقوامی    ڈیفینس فیسٹویل  میں ترکی کے دفاعی صنعت کے شعبے کی جانب سے  ڈراون طیاروں ، ہیلی کاپٹروں  اور دیگر جنگی سازو سامان کو  متعارف کروایا گیا جس میں    دفاعی امور سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی گہری دلچسپی لی۔  یہ فیسٹویل جو کہ جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے فیسٹویل کی حیثیت رکھتا ہے  دس  نومبر  تک   جاری رہے گا۔

 

***روزنامہ  سٹار نے "  قومی  طیارہ قومی  انجن سے پرواز کرے گا" کے زیر عنوان  خبر کے مطابق  دفاعی صنعت کےچئیرمین   اسماعیل   دیمر  نے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکی کے دفاعی صنعتی ادارے اور  TR  موٹر کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے  ترکی میں تیارکیے  جانے والے پہلے قومی طیارے  میں  قومی سطح پر تیار کیے جانے والے انجن ہی نصب کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں