اخبارات کی جھلکیاں

07/11/18

1083202
اخبارات کی جھلکیاں

***"پابندیاں مسئلے کا حل نہیں : چاوش اولو"   یہ سرخی روزنامی حریت نے لگاتےہوئے لکھا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  اخباری نمائندوں سے  بات چیت کے دوران ایران پر عائد نئی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ  ایران    کو سزا دینے کا مطلب   اس کی عوام سے ناانصافی کرنا ہوگا۔ ترکی  اصولی طور پر ان پابندیوں کے خلاف ہے  اور  اسے مسئلے  کا حل نہیں سمجھتا ۔ہمارا موقف ہے کہ  تمام مسائل کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے طے کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

 

***   روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ وزیر دفاع خلوصی عقار نے دورہ سوڈان کے دوران  خرطوم میں  صدر  عمر البشیر  اور دیگر  اعلی  حکام سے ملاقات کی ۔ ملاقاتوں میں  سوڈان میں   ترک   فوجی تربیتی  کیمپ کے قیام پر غور کیا گیا ۔

 

***روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ   یکم اپریل  تا  30 ستمبر کے درمیان     فضائی آمدو رفت کے حوالے سے  ترکی     نمایاں رہا ۔ شہری ہوا بازی کے  ادارے کے مطابق ، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال  فضائی آمدورفت    میں 8 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ رہا  جس سے  اس کا مقام یورپ میں  سر فہرست رہا ۔

 

***  روزنامہ صباح  کے مطابق،  استنبول ہوائی اڈے کےلیے ایندھن کے نظام  ترسیل     کو   ایاٹا نے منظوری دے دی ہے ۔ اس نئے نظام کے تحت  ہوائی اڈے کو   3 لاکھ معکب میٹر  تیل ذخیرہ کرنےکے لیے ٹینک، تقریباً 105 کلومیٹر طویل پائپ لائن ،512 طیاروں کو  بیک وقت ایندھن دینے  اور 73 ایندھن     لے جانے والی گاڑیوں  سے  لیس   کیا گیا ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں