ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.09.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1048914
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 13.09.2018

*** روزنامہ  حریت نے "  صدر ایردوان کا غیر ملکی کرنسی سے متعلق فیصلہ " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک لیرا کی قدرو قیمت  سے متعلق  صدر کے فیصلے کو سرکاری گزٹ میں شائع کردیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کی رو سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی خردو فروخت  اور کرایے پ سے متعلق  تمام     لین دین ٹرکش لیرے ہی میں کیے جائے گی اور اس وقت تک   جتنے میں   معائدے  ہوئے ہیں ان سب کو 30 دنوں کے اندر اندر  ٹرکش لیرا میں تبدیل کردیا جائے گا۔

 

***روزنامہ   صباح  نے " لندن میں  ترک ٹریڈ سینٹر  کا افتتاح" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ترک ٹریڈ  سینٹر  کا افتتاح وزیر  تجارت   روحصار   پیک جان نے کیا۔  وزیر پیک جان نے اس موقع پر سینٹر میں رکھی گئی مختلف اشیاء کا   جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سینٹر میں ترکی میں تیار ہونے والی تمام پروڈکٹس کے نمونے رکھے جائیں گے۔

 

***روزنامہ  وطن نے " ادلیب  کے مسئلے کا حل ترکی کے ساتھ اشتراک ہی میں پوشیدہ ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   قطر  کے   وزیر خارجہ   شیخ  محمد  بن  عبدالرحمن  بن  جاسم  الثانی   نے ادلیب میں رونما ہونے والے واقعات پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ادلیب کے مسئلے  کو ترکی کے ساتھ مل کر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔  انہوں نے شامی انتظامیہ پر ایک بار پھر  اپنے باشندوں کے قتلِ عام کا الزام عائد کیا ہے  اور کہا ہے کہ  ادلیب میں اگر شامی انتظامیہ نے اس رویے  کو جاری رکھا تو اس سے  بہت بڑاانسانی المیہ  پید ا ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  نے " ترکی  میں   راکٹوں کا مقابلہ باعث فخر ہے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں پہلی بار راکٹوں کو مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔ اخبار کے مطابق اس مقابلے میں ابھی تک   157 ترک اور امریکی فرموں نے  شرکت  کرنے  کےلیے رجوع کیا ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار نے " استنبول میں  ٹکنو فیسٹ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   استنبول میں 20-23 ستمبر کی کے درمیان   ایک بہت بڑے فیسٹول کا اہتمام کیا جا رہا ہے  جس میں دنیا کی عظیم ترین فرمیں  اپنے سازو سامان کی نمائش کریں گی۔ اس فیسٹویل میں   فضائی  کرتبوں کے  علاوہ مختلف ٹکنالوجی کے  حامل  پروڈکٹس  کے مقابلے بھی منعقد کروائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں  اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں ڈراون بھی اڑتے ہوئے دکھائی دیں گے۔   



متعللقہ خبریں