ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.09.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1047513
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 11.09.2018

*** روزنامہ    وطن  وزارتِ خارجہ  کا   یونان  سے شدید  ردِ عمل" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی نے یونان سے  مغربی تھریس میں  ترک اقلیت  کی جانب سے مفتی  کے انتخاب  کے حق  پر پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  وزارتِ  خارجہ  کے   ترجمان   حامی  آقسوئے   نے کہا ہے کہ اس بارے میں   حکومٹِ ترکی کے خدشات سے  حکومتِ یونان سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ   حریت نے " ترکی کی  سالانہ شرح  ترقی  5.2 فیصد " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  امسال کے دوسری سہہ ماہی میں  ملک  کی ترقی کی شرح 5.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے  اور اس طرح ترکی اپنی ترقی کے لحاظ سے  یورپی یونین  کے ممالک میں   دوسرے نمبر پر  ہے ۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک   نے " وزیر مالیات  البائیراک  کا ترقی کی شرح سے متعلق تبصرہ" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر مالیات   البائیراک  نے ترکی کی شرح ترقی 5.2 فیصد  کے بارے میں کہا ہے کہ امسال کی دوسری سہہ ماہی کے دوران  شرح ترقی   سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ  ترکی متوازن  طریقے سے اپنی شرح ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے  اور اس طرح  ترکی میں جلد ہی خسارے   کو کم کرتے ہوئے  تمام مشکلات کو دور کرلیا جائے گا۔

 

***روزنامہ   ینی شفق نے " خشک انگور  کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ   ترکی میں بغیر بیجوں کے  خشک انگوروں  کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ بغیر بیج کے خشک انگور کو زیادہ تر مشرق بعید  کے ممالک  کو برآمد کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں