اخبارات کی جھلکیاں

15/08/18

1032739
اخبارات کی جھلکیاں

***" ترکی اس بحران  میں بھی   سرخرو ہوگا  :اسپیکر اسمبلی" یہ سرخی         روزنامہ خبر ترک    نے لگاتےہوئے جناب   بن علی یلدرم کے  بیان کو جگہ دی جس میں انہوں نے   کہا کہ   ترکی   سیاسی  تنازعات  کی آڑ میں  اقتصادی تعلقات  خراب کرنے  کا حامی نہیں ہے   مگر  قوم مطمئن رہے   ترکی  اس بحران  سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گا کیونکہ اس صورت حال کا  پس منظر اقتصادی نہیں  سیاسی نوعیت  کا ہے ۔

 

*** روزنامہ وطن کے مطابق  وزیر خزانہ  برات البیراق نے  کہا ہے کہ  کل  غیر ملکی   سرمایہ کاروں   سے ایک ٹیلی کانفرنس  کی جائے گی  جس میں حالیہ اقتصادی صورت حال  کے بارے میں  عالمی سرمایہ کاروں  کو اعتماد میں لیا جائے گا۔امید ہے کہ اس ٹیلی کانفرنس   میں  1000 کے قریب  سرمایہ کار شریک ہونگے۔

 

***   روزنامہ  صباح  کا لکھنا ہے کہ  ترک   ٹیلی کام کے بعد اب قومی  فضائی کمپنی  نے   بھی  اشتہاری فلموں   کےلیے امریکہ کمپنیوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ فضائی کمپنی کے  پریس  مشیر  یحی اُستوُن نے سوشل میڈیا  پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  حکومت   کے امریکی  بائیکاٹ کے فیصلے     میں  ہمارا ادارہ بھی شامل ہے   اور ہم نے اپنے فیصلے  کے بارے میں متعلقہ   ایجنسیوں کو آگاہ کر دیا ہے۔

 

*** "ضلع وان میں اورارت قوم کےپیروں   کا پتہ چلا "یہ سرخی روزنامہ  اسٹار  نے  چسپاں  کی ہے  جس میں   استنبول   یونیورسٹی کے شعبہ ادبیات     سے وابستہ   ضلع وان  کے شعبہ  تاریخی و   تحقیق آثار قدیمہ  کے پروفیسر ڈاکٹر  ارکان  کونیار نے  بتایا کہ  قلعہ وان کے قریب  جاری کھدائی کے دوران     بعض انسانی پیروں کے نشان  ملے ہیں  جن کی طوالت تقریباً 26 سینٹی میٹر ہے ۔ پروفیسر کونیار نے  بتایا کہ ان نشانات کو مزید تفصیلی مشاہدے کےلیے   تجربہ گاہ  بھیجا جا چکا ہے  ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں