ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.08.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1031098
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 13.08.2018

*** روزنامہ    حریت نے "   ہمارے سے جو کھیل کھیلا جا رہا ہےاس سے ہم بخوبی  واقف ہیں  اور اور اس کھیل  کو ناکام بنا کر ہی دم لیں گے: صدر ایردوان "    اخبار کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "امریکی ڈالر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔  15 جولائی 2016ء  کی ناکام بغاوت میں منہ کی کھانے والوں  کو  ترکی  کے تمام ہی شعبوں  ترقی  ہضم نہیں ہو پا رہی وہ اب   ڈالر کے ذریعے ترکی کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں ۔"  ا نہوں نے کہا ہے کہ "ہم اس  کھیل  سے بخوبی  واقف ہیں ، ہم  اس کھیل میں الجھے بغیر  اپنی  پیداوار ، برآمدات میں اضافےروزگار کو فروغ دینے اور ریکارڈ سطح پر ترقی کرنے کا سلسلہ گے۔ اور اگر آپ ڈالر  کو ترک کرنسی  کی قدرو قیمت کو کم کرنے کے مقصد کے لیے  استعمال کریں گے تو  ہم  کئی ایک ممالک کے ساتھ    ڈالر کی بجائے  اپنی اپنی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دیتے  ہوئے دنیا کے لیے تجارت  کے نئے راستے بھی کھول سکتے ہیں۔"

 

***روزنامہ  وطن  نے " روس کی جانب سے ترک  باشندوں کے لیے ویزے کی آسانی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ روس کی وزارتِ خارجہ   نے مختلف کیٹگریز میں ترک باشندوں کے لیے ویزے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  روس کی وزارتِ خارجہ نے یہ فیصلہ   روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ترکی  سے قبل نیک نیتی کے اظہار کے طور پر کیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے13-14 اگست کو دورہ ترکی کے موقع پر   ترکی اور روس کے اقتصادی تعلقات پر بات چیت کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے "  تجارت کو مشاورات  کے  ذریعے  مزید فروغ دیا جائے گا"   کے زیر عنوان خبر کے مطابق    ترکی کی وزیر تجارت   روحصار پیکجان  نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ترکی کی مختلف  این جی اوز کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے   ترکی کی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی جا رہی ہے  جس میں پرائیویٹ سیکٹر  اور این جی اوز کے نمائندوں کو  جگہ دی جائے گی۔  

 

***روزنامہ صباح  نے  " بیلے جیک(Bilecik) سے  فرانس کو  45 ٹریلر  گھونگے برآمد کیے جائیں گے"  کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ بیلے جیک سے  فرانس کی ایک فرم  کو  45 ٹریلر گھونگے برآمد کیے جا رہے ہیں جو  انہیں  مختلف اقسام کے کھانوں میں استعمال کرے گی۔  بیلے جیک  میں ایک خصوصی فارم  اور کارخانے میں ان گھونگوں  کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔

 

***روزنامہ   سٹار نے " یاسمین جان  کو  یورپ میں تیسری پوزیشن"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپین  وویمن  اتھلیٹک چمپین شپ کے  مقابلوں میں پانچ ہزار میٹر   کی کیٹگری  میں   ترکی کی کھلاڑی   یاسمین   جان نے  تیسری پوزیشن حاصل  کرتے ہوئے  نقرئی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔  انہوں نے  پانچ ہزار میٹر کا فاصلہ   14:57:63 سیکنڈ میں طے کیا۔



متعللقہ خبریں