اخبارات کی جھلکیاں

25/07/18

1019097
اخبارات کی جھلکیاں

***  روزنامہ صباح  نے  لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے  انصاف و ترقی پارٹی کے  ہفتہ وار اجلاس کے دوران  اسرائیل پر سخت تنقید کرتےہوئے  کہا کہ یہودیوں کی قومی ریاست  کا قانون منظور  کرتےہوئے      اس نے یہ ثبوت   دےدیا ہے کہ وہ ایک  فاشسٹ ،صیہونی راسخ العقیدہ    اور نسل پرست  ملک ہے  ۔

 

*** روزنامہ اسٹار کے مطابق صدر ایردوان نے  یونان میں لگنے والی آگ  کے باعث ہلاکتوں  پر وزیراعظم الیکسس چپراس  سے تعزیت کا اظہار کرتےہوئے حکومت  ترکی   کی مدد کا یقین دلایا  ہے۔

***" آذربائیجان سے   تعاون   کا سلسلہ  گزرتے  وقت کے ساتھ  مضبوط ہو رہا ہے: چاوش  اولو   یہ سرخی روزنامہ  ینی شفق نے لگاتےہوئے خبر دی ہے کہ   ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو   نے آذربائیجان میں  وزیراعظم نوروز  میمدوف  سےملاقات کی ۔ اس دوران  انہوں نے کہا کہ  آذربائیجان سے تعلقات میں فروغ  ہر گزرتے دن بڑھ رہا  ہے  جو کہ خوش آئند ہے ۔

 

***"    اسپین کے بجائے ترکی کو ترجیح دی   " یہ سرخی  روزنامہ حریت نے لگاتےہوئے انطالیہ ایوان تجارت و صنعت  کے صدر  داود چیتین   کے بیان  کو جگہ  دی ہے  جس میں انہوں نے کہا کہ   اس سال  سیاحتی سیزن میں     تقریباً 30 فیصد سالانہ اور 20 فیصد ماہانہ اضافہ  دیکھنے میں آ رہا ہے   جس کی وجہ   جرمن اور برطانوی سیاحوں  کا اسپین کے بجائے ترکی کو ترجیح دینا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن   کے مطابق ، استنبول کے دوسرے بین الاقوامی ہوائی  اڈے  صبیحہ گوکچن  نے  یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار مسافروں  کی مہمان نوازی   کرتےہوئے  ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں