ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.06.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.06.18

1001778
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.06.18

*** روزنامہ ینی شفق "شیمشیک نے پہلا اشارہ دے دیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے نائب وزیر  اعظم مہمت شیمشیک نے نئے نظام حکومت کے بارے میں اشارہ دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد نئے نظام حکومت کے ساتھ ترکی اقتصادیات کے حوالے سے تیز رفتاری سے ترقی کرے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "امریکہ کا فیصلہ ہمیں پابند نہیں کر سکتا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اقتصادیات نہات ذیبک چی  نے امریکہ کی اپنے اتحادیوں سے 4 نومبر تک ایران سے پیٹرول کی درآمد بند کرنے کی اپیل  کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  امریکہ کا فیصلہ ہمیں پابند نہیں کر سکتا۔

 

*** روزنامہ اسٹار " تُز گیول قدرتی گیس ڈپو تنصیب  نے 1.2 بلین ڈالر قرضے کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ تُز گیول قدرتی گیس ڈپو تنصیب میں توسیع کے لئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ کُل 1.2 بلین ڈالر قرضے کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی بیرات  آلبائراک نے کہا ہے کہ " ہم نے ترکی کی قومی توانائی اور معدنی پالیسی کا اعلان کیا ہے"۔

 

*** روزنامہ صباح " بودرم پر سمندر سے سیاحوں کی برسات" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ مالٹا کا پرچم بردار " Mein Sciff 2" نامی مسافر بردار بحری جہاز سال 2018 میں دوسری دفعہ  ضلع مُولا کی تحصیل بودرم کے ساحل پر پہنچا ہے۔ جہاز سے 2 ہزار 77 جرمن سیاح بودرم پہنچے ہیں۔  سیاحوں کی آمد سے علاقے کے کاروبار میں تیزی آ گئی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت " میں دوبارہ آوں گی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ پاپ دنیا کی افسانوی  امریکی گلو کارہ   آنساٹیشیا اپنے عالمی ٹوئر کے سلسلے میں ترکی پہنچی ہیں۔ انہوں نے ضلع بودرم  میں یالی کواک مارینا میں کانسرٹ دیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بودرم   کی خوبصورتی نے میرا دل موہ  لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی ترکی آئی ہوں لیکن بودرم کی خوبصورتی بالکل مختلف ہے۔ اسے پہلی دفعہ دیکھ کر میرے ذہن میں یہ سوال ابھرا کہ کیا یہ ترکی میں ہے؟ مثلاً آج آپ نے غروب آفتاب کا منظر دیکھا ؟ کس قدر خوبصورت تھا۔ میں یقیناً دوبارہ یہاں آوں گی۔



متعللقہ خبریں