ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.06.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.06.18

987960
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.06.18

*** روزنامہ ینی شفق " ترکی کے طرف سے یونان کے صدر کے خلاف ردعمل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یونان کے صدر پروکوپس پاولوپولوس  کے یورپی یونین  کے ماحولیاتی پروگرام کے بارے میں بیانات کے جواب میں ترکی نے  کہا ہے کہ "ان بیانات کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے اور ہم ایک دفعہ پھر اس چیز کا اعادہ کرتے ہیں کہ بحر ایجئین کے مسائل کے حوالے سے یورپی  یونین کو یونان کے استعمار کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے"۔

 

*** روزنامہ حریت "ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے  لیکن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بکر بوزداع نے کہا ہے کہ "امریکہ فیتو دہشت گرد تنظیم  کا دفاع کر رہی ہے  اور اسے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے"۔ بوزداع نے کہا کہ "میں ان کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ آپ انہیں ترکی کے خلاف استعمال نہیں کر سکتے ۔  ان کی آلہ کار بننے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے تنظیم کی امریکہ میں جاری کاروائیوں کے بارے میں  تفتیش شروع کروا دی ہے  لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ترکی میں حملے کے اقدام کے خلاف مقدمہ شروع ہو"۔

 

***روزنامہ اسٹار " اسٹالٹن برگ منبچ  روڈ میپ پر اتفاق رائے سے ممنون ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے ترکی اور امریکہ کے منبچ میں روڈ میپ پر اتفاق رائے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " ترک موبائل گیم دنیا بھر میں پہلے دس نمبروں میں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ  دو ترک انجینئروں کی تیار کردہ موبائل گیم کو 6 دن کے اندر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 4 ملین سے زائد افراد کی طرف سے  ڈاون لوڈ کیا   گیا۔ یہ گیم 22 ممالک میں سب سے زیادہ کھیلی جانے والی پہلی 10 گیموں میں شامل ہو گئی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " بکنگ سو فیصد تک پہنچ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  ایجئین کے علاقے کے اہم سیاحتی مراکز میں سے آئیدن  اور کُش اداسی  کی تحصیلوں کے ہوٹل ، اسکولوں میں چھٹیوں  اور عید الضحیٰ  کی وجہ سے قبل از وقت سو فیصد بُک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں