اخبارات کی جھلکیاں

30/05/18

982031
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ خبر   ترک   نے  لکھا ہے کہ آج سے 25 سال قبل جرمن شہر سولنگن میں  ایک عمارت کو  آگ لگانے   کے نسل پرستانہ  واقعے میں  ہلاک ہونے والے  ترک خاندان کے 5 افراد کی یاد میں   ڈسل ڈورف  میں ایک  تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس میں چانسلر انگیلا مرکل ،ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  ،صوبائی گورنر آرمین لاشے اور دیگر  شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب میں   چاوش اولو  نے  کہا کہ  یہ واقعہ ہمیں جرمنی میں آباد ترک نژاد برادری کے خلاف  نسل پرستی اور  درپیش دیگر مسائل کی جانب  متوجہ کرتا ہے۔ ترک برادری جرمنی کو اپنا دوسرا وطن مانتی ہے  جن   کا مطالبہ ہے  کہ اُنہیں بھی اس ملک کے  اول درجے کے شہری کا درجہ مل سکے ۔

 

*** روزنامہ اسٹار    کےمطابق ،  عسکری صنعت برائے برقی مصنوعات  اسیل سان  نے  آبدوزوں  میں انٹر سیپٹ سونار سسٹم  نصب کرنا شروع کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ  یہ نظام  ترک بحریہ کو  درکار ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس کی تیاری عسکری معیار    اور ملکی   امکانات  کے تحت  کی گئی ہے ۔

 

*** غیر ملکی  سیاحوں کا مرکز انطالیہ بن گیا  یہ سرخی  روزنامہ صباح  نے  لگاتےہوئے خبر دی ہے کہ    شعبہ سیاحت کے اندازے کے مطابق،  اس سال   14 ملین غیر ملکی سیاح انطالیہ  آئیں  گے۔ 28 مئی  کے   اعداد و شمار   کے تحت  اب تک  3 ملین سیاح  نے  انطالیہ کی سرزمین پر قدم رکھے  جو کہ گزشتہ 3 سالوں کے مقابلے میں  زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

***روزنامہ  وطن  نے خبر دی ہے کہ  استنبول  میں واقع  تاریخی شیخ سلیمان       مسجد  کی تزیئن نو کے دوران   اس کے تہہ خانے سے تقریباً  1700 سال  قدیم ایک  "پاگانی  قبرستان"  بازیافت کیا گیا  جس کا تعلق  عہد روم سے بتایا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں