ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.05.2018

ترک ذرائع ابلاغ

962541
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.05.2018

*** روزنامہ    حریت نے " تاریخی مذاکرات" کے زیر عنوان    اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول  کے صدارتی محل میں  جنوبی کوریا کے صدر  مون جائے اِن  سے تقریباً  ایک گھنٹے  تک ملاقات  جاری رکھنے والے  صدر ایردوان نے  استنبول میں بحرہ اسود کو بحر ہ مرمرہ  سے منسلک کرنے والی " چینل استنبول"  پراجیکٹ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  چینل استنبول پراجیکٹ ترکی کے سال 2023 کے اہداف میں سے ایک ہے اور اس منصوبے میں خاص طور پر کوریا کی بھی شمولیت ہمارے لئے باعثِ فخر  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  صدر  جائے  اِن کے ساتھ دنیا میں جنگ کے خطرات کم کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ہے ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے "  چاوش اولو کے روسی وزیر خارجہ  لاوروف سے ٹیلی فونک مذاکرات  "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے   اپنے روسی ہم منصب     سرگئی لاوروف  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔  اس بات چیت میں شام کی صورتِ حال  اور خاص طور پر  حمُص  کی صورت ِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

 

***روزنامہ سٹار  نے " دہشت گرد تنظیم  فیتو اور پی وائی ڈی  خطرناک  دہشت گرد تنظیمیں ہیں" کے زیر عنوان اپنی  خبر میں لکھا ہے کہ البانیہ کے وزیر اعظم   ایدی راما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ   دہشت گرد تنظیم  فیتو اور پی وائی ڈی  خطرناک  دہشت گرد تنظیمیں ہیں ۔ انہوں نے  البانیہ کی اورو نیوز ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا  یہ دونوں تنظیمیں  اسلحے کے زور  پر اپنے نٹ ورک کو پھیلا رہی ہیں جن سے بچنے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ   وطن  نے  "ترک  سٹریم  پائپ لائن ترکی کی سرحد پر پہنچ گئی" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترک  سٹریم  اوپن  سی  گیس پائپ لائن   پر مشتمل  دونوں پائپ لائنز  میں سے  پہلی پائپ لائن سمندر  کے نیچے  بچھانے کے بعد ترکی کے ساحلی علاقے تک پہنچ گئی ہے اور اب اسے خشکی کےراستے  آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں پائپ لائنز کے مکمل ہونے  کے بعد  دسمبر 2019 میں  گیس کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔

 

***روزنامہ  صباح نے "  قومی  ریسلر   رضا قایا آلپ  یورپی چمپئین"  کے زیر  عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   یورپی چمپئین شپ کے   130 کلو کے ریسلنگ مقابلوں میں ترکی کے قومی چمپئین رضا  قایا آلپ  نے  روس کے  ریسلر   ویتالی   شور کو  چِت کرتے ہوئے یورپی چمپئین   بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اخبار کے مطابق  رضا قایا آلپ  نے نویں بار یورپی چمپئین شپ کےفائنل  مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔



متعللقہ خبریں