اخبارات کی جھلکیاں

25/04/18

958239
اخبارات کی جھلکیاں

***  یورپی  پارلیمانی کونسل خود سے مطلب رکھے ، انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے  : یلدرم  یہ سرخی روزنامہ خبر ترک  نے لگاتےہوئے  لکھا ہے کہ  وزیراعظم بن علی یلدرم  نے دورہ اسپین کے دوران  وزیراعظم  ماریانو راخوئے  سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں  یورپی  پارلیمانی کونسل کی طرف سے صدارتی انتخابات    کو  موخر کرنے کے مطالبے پر  کہا کہ  کونسل اپنے کام سے کام رکھے تو بہتر ہوگا  یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے ۔

 

*** روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ   سن 2002 سے  بتدریج ترکی   کی اقتصادی   ترقی کا تناسب  230 فیصد بڑھ چکا ہے  ۔اس بات کا اظہار نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک نے  غازی آنتیپ  شہر میں کیا  ۔

 

***صدر   روحانی نے   کہا ہے کہ"  زبان ترکی افتخار و غرور ایران است"    ۔یہ خبر روزنامہ وطن نے دیتےہوئے  ایرانی صدر کے بیان کو جگہ  دی ہے ۔صدر حسن روحانی تبریز شہر  کے تخت اسٹیڈیئم    سے  قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ  حکومت،   ترکی زبان کی ترویج      اور اس کے فروغ کو اہمیت دیتی ہے  جس کےلیے ہم نے طباعت خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترکی زبان میں کتابوں کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کو ممکن بنائیں۔

 

***   روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ   روسی دفاعی کمپنی الماز۔انتائے  25 تا 29 اپریل کے درمیان  ترک سیاحتی  شہر انطالیہ  میں پہلی بار منعقد ہونے والی ہوا بازی  کی نمائش  "یوریشیا ایئر شو  "2018 میں اپنا اسٹال لگاتے ہوئے اپنی مصنوعات متعارف کروائے  گی ۔

 



متعللقہ خبریں