ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.04.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.04.18

954915
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.04.18

*** روزنامہ صباح " ہنگامی حالات میں 3 ماہ کی توسیع" کی سرخی کے ساتھ  شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ہنگامی حالات میں 19 اپریل 2018 بروز جمعرات  سے لے کر 3 ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی ہے۔ توسیع سے متعلق وزارت اعظمیٰ میمورینڈم ترکی کی قومی اسمبلی  کی جنرل کمیٹی میں منظور کر لیا گیا ہے۔ اس منظوری سے ہنگامی حالات میں ساتویں دفعہ توسیع کر دی گئی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " یلدرم کی طرف سے قبل از وقت انتخابات سے متعلق بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ24 جون بروز اتوار صدارتی اور پارلیمانی انتخابات  ایک ساتھ کروائے جائیں گے۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے چانقایہ ریذیڈنسی  سے ذرائع ابلاغ کے لئے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو جو حالات درپیش ہیں ان کی وجہ سے قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ترکی اور ایران کے درمیان تجارت میں کرنسی کے تبادلے کے لئے ابتدائی کاروائی کا آغاز" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی اور ایران کے درمیان مقامی کرنسی کے ساتھ تجارت  کے سمجھوتے  کے دائرہ کار میں اوّلین کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے مرکزی بینکوں کے  درمیان مقامی کرنسی کے ساتھ تجارت کی حوصلہ افزائی کے لئے طے پانے والے کرنسی سمجھوتے   کے ساتھ مقامی کرنسی کے استعمال کے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے مقصد یورو یا پھر ڈالر سے وابستہ ہوئے بغیر زیادہ آسان طریقے سے تجارت کرنا ہے۔ علاوہ ازیں توقع کی جا رہی ہے کہ مقامی کرنسی یونٹوں کے استعمال سے ایکسچینج کے خطرے میں کمی آئے گی۔

 

*** روزنامہ حریت " TANAP کا والو 30 جون کو کھلے گا"۔آزربائیجان کی قدرتی گیس کو براستہ ترکی یورپ پہنچانے  والا ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن  منصوبہ TANAP اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ توانائی میں شاہرائے ریشم  کے نام سے پہچانی جانے والی یہ پائپ لائن 30 جون کو ترکی کے لئے گیس کی ترسیل کا کام شروع کر دے گی۔ تاہم یورپ کے لئے قدرتی گیس کی ترسیل کا کام 2020 میں شروع کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "فیبا خواتین کے یورپی کپ  کی چیمپئن گالاٹا سرائے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ گالاٹا سرائے خواتین کی باسکٹ بال ٹیم ،بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن فیبا کے یورپی کپ کے فائنل پلے آف میچ میں اٹلی کی ٹیم سے 72۔65 سے شکست کھانے  کے باوجود پہلے میچ کے 22  پوائنٹ پر مشتمل ایڈوانٹیج  کی وجہ سے چیمپئن  بننے میں کا میاب ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں