ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں05.04.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں05.04.18

945099
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں05.04.18

*** روزنامہ ینی شفق "مشترکہ فیصلہ کیا گیا: شامی کی زمینی سالمیت کے معاملے میں متفق ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہصدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں انقرہ میں منعقدہ ترکی۔روس۔ایران سہ فریقی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اجلاس کے بعد   ایردوان، پوتن اور روحانی نے مشترکہ پریس بیان جاری کیا۔ صدر ایردوان نے علاقے میں موجود تمام دہشت گردوں تنظیموں کے ساتھ ایک ہی جیسے سلوک کی ضرورت پر زور دیا، صدر روحانی نے کہا کہ "زخموں پر مرہم رکھنے کے موضوع پر ہمارے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا ہے" اور روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ "شام کی زمینی سالمیت  کے موضوع پر  تینوں ممالک متفق ہیں"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "پوتن نے ایردوان کی شام کے لئے نئی تجویز کا اعلان کر دیا " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان،  روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ایران کے صدر حسن روحانی کی شرکت سے شام کے موضوع پر سہ فریقی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پوتن نے کہا کہ" صدر ایردوان نے شام بھر میں طبّی امداد کی ضرورت محسوس کرنے والوں کو فوری طبّی امداد کی فراہمی کے لئے ایک کاروائی شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور اس موضوع پر ہمارے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " شام کے موضوع پر سہ فریقی سربراہی اجلاس کا اختتامی اعلامیہ شائع ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ایران کے صدر حسن روحانی کی شرکت سے شام کے موضوع پر       منعقدہ اجلاس کے بعد اختتامی اعلامیہ شائع کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شام کی زمینی سالمیت کے تحفظ کے لئے "دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کی آڑ میں  محاذ پر نئے حقائق  پیدا کرنے کے معاملے میں ہم ہر طرح کے اقدامات کی تردید کرتے ہیں"۔ تینوں رہنماوں نے کہا کہ اس کے بعد کا اجلاس صدر روحانی  کی دعوت پر ایران میں کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ صباح "امریکہ کا وفد ترکی آئے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشئیٹر عمر چیلک نے کہا ہے کہ ویزے  کی معافی کے موضوع پر یورپی یونین کا ایک وفد رواں مہینے میں ترکی آئے گا۔ قومی اسمبلی کے خارجہ امور  کے کمیشن  سے خطاب میں عمر چیلک نے کہا ہے کہ ویزے کی معافی کے موضوع پر ہم نے یورپی یونین کمیشن  کے نائب سربراہ اوّل فرانس ٹِمر مین   کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ،ویزے کی معافی کے موضوع پر ایک تکنیکی وفد رواں مہینے میں ترکی  بھیجیں گے جو آپ کو ہمارے نقطہ نظر   سے آگاہ کرے گا"۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترکی کی فراہم کردہ معلومات کی طفیل ہم نے دہشتگردی کے دو  حملوں کا سدباب کیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ رشئین فیڈرل سکیورٹی سروس FSB  کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورٹنیکوف  نے 7 ویں ماسکو انٹر نیشنل سلامتی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کی فراہم کردہ معلومات کے طفیل ہم نے نئے سال کی تقریبات کے دوران روس میں متوقع دہشت گردی کے 2 حملوں کا سدباب کیا ہے۔



متعللقہ خبریں