ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.03.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.03.18

933738
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.03.18

­­*** روزنامہ صباح " صدر ایردوان کی روس کے صدر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے صدر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی جس میں انہوں نے صدر پوتن کو دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور ماہِ اپریل میں شام کے موضوع پر استنبول میں متوقع سہہ فریقی سربراہی اجلاس کا بھی ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان  اور صدر پوتن نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے  کے موضوع  پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

 

*** روزنامہ وطن "صدراتی ترجمان ابراہیم قالن کی طرف سے امریکہ کے بارے میں بیان" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے الجزیرہ  انگلش چینل کے لئے ایجنڈے کے موضوعات پر بیانات جاری کئے ہیں۔  قالن نے کہا ہے کہ شام کے شہر منبچ کے بارے میں حالیہ دنوں میں  ہم امریکہ کے ساتھ بھاری مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ایک اہم عمومی سمجھوتے تک پہنچ گئے ہیں اور اب ہم اس  سمجھوتے  کے اطلاق کے منتظر ہیں۔ اس سمجھوتے کا اطلاق ہونے کی صورت میں ہمارا امریکہ کے مقابل آنے کا امکان نہیں ہو گا۔

 

***روزنامہ حریت " یلدرم کی طرف سے عفرین کے بارے میں بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بیش تیپے کنوینشن سینٹر میں ججوں اور اٹارنیوں  کی قرعہ اندازی تقریب سے خطاب کیا۔ شام کے علاقے عفرین سے علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PYD/PKK کی صفائی  کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "علاقے میں دہشت گرد تنظیم کو مسلح کرنے والے، اس تنظیم کی پیٹھ تھپتھپانے والے اس موضوع پر ترکی کو کچھ کہنے کا حق نہیں رکھتے۔ دلیر ترک فوجیوں اور آزاد شامی فوج کے اراکین نے عفرین اور اس کے اطراف کو دہشت گرد عناصر سے پاک کر دیا ہے بات اس قدر واضح اور دو ٹوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی خواہ کچھ بھی کہے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک علاقے میں ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترکی کسی کی زمین پر نظریں گاڑھنے والا ملک نہیں ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ مقدونیہ کے بیرون ملک سرمایہ کاری امور کے وزیر اعلیٰ عدنان کاہیل  نے ترکی کے ضلع کھارابیوک میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین  کی ترکی کو عفرین وارننگ کا نتیجہ یہ ہے کہ عفرین کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔ جیسا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عفرین کو اب کے بعد وہاں کے عوام کے حوالے کیا جائے گا۔ کسی کو کوئی شبہ نہ ہو ترکی کسی ملک کی زمین پر نگاہیں گاڑھنے والا ملک نہیں ہے اور ہمیں اس کا یقین ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " استنبول سے 2 ماہ میں تقریباً 15 ملین مسافروں نے پرواز کی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ سرکاری ائیر پورٹ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹریٹ  کے فراہم کردہ  اعداد و شمار کے مطابق اتاترک اور صبیحہ گیوک چین ائیر پورٹوں سے سال 2018 کے پہلے دو ماہ میں خدمات حاصل کرنے والے مسافروں کی تعداد سال 2017 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 2 ملین 8 لاکھ 26 ہزار 904 مسافروں کے اضافے سے 15 ملین 69 ہزار 27 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں