ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.02.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.02.18

904745
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.02.18

*** روزنامہ اسٹار " 59 سالہ سربراہی اجلاس میں بیت المقدس کے موضوع پر اتفاق رائے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ 59 سال کے بعد ترکی سے صدارتی سطح پر ویٹیکن کا دورہ کیا گیا۔ مذاکرات میں اقوام متحدہ کے فیصلوں  اور بین الاقوامی  قوانین کی طرف سے بیت المقدس کی طے شدہ  حیثیت کی تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "واٹس ایپ کا رقیب مقامی و قومی PTT میسنجر" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ حکومتی ترجمان بکر بوزداع  نے کابینہ  کے اجلاس سے خطاب میں  کہا ہے کہ پی ٹی ٹی  ڈائریکٹریٹ کا تیار کردہ مواصلاتی  سسٹم 'پی ٹی ٹی میسنجر ' ایجنڈے پر آ گیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن ایک طرح سے مقامی و قومی واٹس ایپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سو فیصد مقامی و قومی ہے ۔ پروگرام کو  پہلے سرکاری اداروں میں استعمال کیا جائے گا اور اس کے بعد  عوام کے استعمال کے لئے پیش کیا جائے گا۔  سرور کے پاس کسی قسم کا ڈیٹا  محفوظ نہ ہونے کی وجہ سے ڈیٹا تک رسائی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ بوزداع  نے کہا کہ پروگرام کا پہلا تجربہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ،شاخِ زیتون آپریشن کے تنظیمی و ترسیلی امور  کے ذمہ دار، حطائے مرکز کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کر کے کیا۔

 

*** روزنامہ وطن " ہم واحد ڈیجٹ  والے افراطِ زر کے لئے اپنی کوششوں  میں اضافہ کریں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ نائب وزیر اعظم مہمت شیمشیک  نے ای۔میل کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ ایکسچینج ریٹ سے متعلقہ استحکام، افراطِ زر  کو سست کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افراطِ زر کو واحد عدد کے قریب ترین لانے کے لئے کوششوں میں اضافہ کرے گی۔

 

*** روزنامہ صباح "انطالیہ میں بھارتی شادیوں کا سیزن" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے  ضلع انطالیہ میں بھارتی شادیوں کا سیزن چمکدار پتھروں سے سجے اور  چار کہاروں کے اٹھائے ہوئے دلہن کے تخت کے کانسیپٹ کے ساتھ شروع ہو گیا ہے ۔سیزن کی پہلی تین راتوں اور تین دنوں پر محیط شادی  سیاحتی مرکز بیلک  کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی۔ ایک ملین ڈالر مالیت  کی شادی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ "یہ شادی ایک درمیانے مصارف والی شادی تھی۔ ماہِ اپریل میں 15 ملین ڈالر مالیت کی شادی ہو گی جس کا چرچا پوری دنیا میں ہو گا" ۔

 

*** روزنامہ  حریت " 56 ممالک کو کپڑا برآمد کر رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع غازی آنتیپ میں 21 سال قبل قائم ہونے اور ہائی ٹیکنالوجی والا کپڑا تیار کرنے والی موگل  انڈسٹری  56 ممالک کو 65 ملین ڈالر مالیت کا کپڑا برآمد کر  رہی ہے۔ موگل کے منتظم اعلیٰ   سرقان گیوس  نے موضوع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ہم نے سال 2017 کو 121 ملین ڈالر  کی ہنڈی کے ساتھ مکمل کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں