ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 12.01.2018

ترک ذرائع ابلاغ

886966
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 12.01.2018

*** روزنامہ خبر ترک  کے مطابق صدر ایردوان نے کہا ہے کہ" شمالی شام میں نئی مملکت  قائم کرنے کے خواہاں عناصر کو  منہ کی کھانا پڑے گی"۔  اخبار کے مطابق صدر ایردوان نے  صدارتی محل  میں کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   شام کے  شمال میں  ایک نئی مملکت قائم کرنے کے  لیے کوششیں صرف کی جا رہی ہیں  اور علاقے میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے ہوئے اس نئی مملکت کے قیام کی راہ ہموار کی جا رہی ہے لیکن  ایسا کرنے والوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے  کہ یہ پورا علاقہ  " میثاقِ ملی" کی حدود کے اندر واقع علاقہ ہے اور ترکی کسی بھی صورت اس علاقے میں  نئی مملکت کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔  انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے  گی۔

 

***روزنامہ صباح  نے  " ایردوان اور مرکل جلد ہی ملاقات کریں گے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوُش اولو نےانطالیہ میں جرمن صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا کہ جرمنی میں نئی مخلوط حکومت کے قیام  کے بعد صدر ایردوان، جرمن چانسلر میرکل کو ترکی کے دورے کی دعوت دیں  گے ۔انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے  جرمنی کی چانسلر  مرکل اور  جرمنی کے صدر  فرانک  والٹر  سٹینمئیر  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انقرہ اور برلن کے دوطرفہ تعلقات میں ابھی چند روز قبل ہی کچھ برف اس وقت پگھلی تھی جب ترک وزیر خارجہ چاوُش اولو نے جرمنی کا دورہ کیا تھا اور اس دوران اپنے جرمن ہم منصب زیگمار گابریئل کے ساتھ ملاقات میں بہت تفصیلی بات چیت بھی کی تھی۔اخبار کے مطابق اس دوران جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کو اپنے آبائی شہر کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نارمل سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ سٹار  نے " ترکی اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے کہ زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  بلغاریہ  کے وزیراعظم بوئیوکو بوریسوف  نے کہا ہے کہ  وہ بلغاریہ کے چھ ماہ یورپی یونین کے ٹرم چئیرمین کی حیثیت سے ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ترکی کی اکثریت یورپی یونین کی رکنیت  کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نیٹو کے رکن  ہونے کے ناتے   مشرقِ وسطیٰ سے آئے ہوئے  مہاجرین  کی آباد کاری   اور انہیں یورپ جانے سے روکنے کے لیے مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

 

***روزنامہ حریت  نے " 88 فیصد کام مکمل نو گھنٹے کا فاصلہ صرف  ساڑھے تین گھنٹے میں طے کیا جاسکے گا"کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  استنبول اور ازمیر  کے درمیان   فاصلے کو  نوگھنٹوں سے  ساڑھے تین گھنٹوں تک کم کرنے والے " گیبزے - اورحان غازی -ازمیر" شاہراہ  کے 88 فیصد حصے کو مکمل کرلیا گیا ہے  ۔ اس منصوبے کے تحت   بڑی تعداد میں  پل  مکمل   کرلیے گئے ہیں اور   اب صرف بارہ فیصد حصہ ہی مکمل ہونے کو باقی ہے  جس جلد ہی مکمل کرتے ہوئے   پل کا افتتاح کردیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  نے " اوشاک میں نئی اقسام کا کیڑا دریافت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  اوشاک میں محکمہ زراعت کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد  ایک ایسے کیڑے دریافت  کیا گیا ہے جس کے بارے میں سائنس  کے شعبے میں پہلے کوئی معلومات حاصل نہیں  ہیں اور اب اس کیڑے کے بارے میں سائنس لٹریچر میں تمام معلومات فراہم کرتے ہوئے  ترکی میں نئی قسم کے کیڑے  کے  موجود  ہونے کو رقم کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں