ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں11.01.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں11.01.18

886148
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں11.01.18

*** روزنامہ صباح "حقیقی انصاف ترکی میں " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے عدالتی شوریٰ اجلاس سے خطاب میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ کو ترکی کے حوالے نہ کرنے پر امریکہ کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ " وہ اپنے سیاسی فیصلوں کے ساتھ ترکی کو چلینج کر رہے ہیں۔ لیکن میں ان کے اس نوعیت کے فیصلوں کا کسی صورت احترام نہیں کرتا۔ میں ان پر اعتبار نہیں کرتا۔ ان کے ہاں انصاف  نہیں ہے انصاف اگر ہے تو وہ یہاں ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "اپیل کی عدالتوں کی تعداد 15 ہو گی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم یلدرم نے کہا ہے کہ 9 مراکز میں خدمات دینے والی اپیل کی عدالتوں کی تعداد 15 تک پہنچائی جائے گی۔ عدالتی شوریٰ سے خطاب میں  وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ "عدالتی نظام پر موجودہ اعتبار میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور عدالتی عمل میں تیزی لانے کے لئے بعض جدتوں پر مشتمل نئے اصلاحاتی پیکیج  کو بھی ہم مستقبل قریب میں اسمبلی میں پیش کریں گے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "جہاں YPG ہو گی ہم وہاں نہیں ہوں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام کے معاملے میں ایران اور روس کو ضامن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوچی میں دہشت گردوں کو مدعو نہیں کیا جانا چاہیے۔ جہاں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG ہو گی وہاں ہم نہیں ہوں گے۔میولود چاوش اولو نے کہا کہ سوچی میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی مذاکراتی عمل کی جڑیں کاٹ دے گی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "آوارہ جانوروں پر تشدد کی سزا ساڑھے چار سال" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حالیہ دور میں  گلیوں میں پھرتے آوارہ جانوروں پر کئے جانے والے تشدد کے سدباب کے لئے وزارت انصاف  کی طرف سے تیار کردہ مسودہ بل کی رُو سے پالتو یا گلی محلوں میں پھرتے جانوروں پر تشدد کرنے یا  انہیں ہلاک کرنے والوں کو ساڑھے چار سال اور نسل ختم ہونے کے خطرے سے دوچار جانوروں کو ہلاک کرنے والوں کو 7 سال سزائے قید سنائی جائے گی۔

 

*** روزنامہ حریت "یونیورسٹی میں یونیسکو ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ استنبول بلگی یونیورسٹی میں یونیسکو ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈیسک یونیسکو پیرس ہائی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ  کے جائزاتی مرحلے کے نتیجے میں قائم کیا جا رہا ہے اور یونیورسٹی کی ثقافتی پالیسیوں اور انتظامی تحقیقاتی مرکز کے دائرہ کار میں کام کرے گا۔ اس ڈیسک کی مدد سے یونیسکو کے پلیٹ فورم سے بین الاقوامی شعبے میں نئے اتحاد قائم کر کے متعدد مشترکہ ثقافتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں