اخبارات کی جھلکیاں

10/01/18

885058
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ ینی شفق   نے  "ایران اور روسی سفیروں کی دفتر خارجہ طلبی" کے زیر عنوان   سرخی  لگاتے ہوئے خبر دی ہے کہ ترک دفتر خارجہ نے     روسی سفیر  الیکسی  یار خوف اور  ایرانی سفیر محمد ابراہیم تہریان فرد  کو دفتر خارجہ طلب کیا اور  مطلع کیا کہ   حکومت  ترکی   شام میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے  متفکر ہے اور چاہتی ہے کہ فریقین  آستانہ معاہدے  کی  مکمل پاسداری کریں ۔

 

 

*** روزنامہ وطن  نے   وزیر دفاع کے  بیان  کو جگہ دی ہے  جس میں وزیر نور الدین جانیکلی  نے   ایس 400فضائی دفاعی نظام  سے متعلق  کہا کہ  ان میزائلوں کی خریداری کےلیے  قرضوں کے حصول کا معاہدہ طے ہو گیا ہےجنہیں انتہائی معقول  قیمت پر روس سے  خریدا جا رہا ہے جس پر سود کی شرح بھی کافی کم رکھی گئی ہے ۔

 

 

 

*** روزنامہ  ینی شفق کےمطابق ، استنبول کے  ضلع بے قوز   کی بلدیہ     نے riva کنال منصوبے   کی تکمیل کےلیے  معاہدہ طے کرلیا ہے  ۔ اس منصوبےکا مقصد  تحفظ آب   اور شہر کو مزید خوبصورت اور قابل رہائش بنانا ہے ۔  معاہدے پر  نائب ناظم بلدیہ  ایوب صالح الماس  ،منصوبے کی روح رواں  خیریہ گل   اور  متعلقہ کمپنی     کے اعلی حکام نے    دستخط کیے ۔

 اس موقع پر  بے قوز بلدیہ کے ناظم اعلی  یوجیل چیلیک بیلیک  نے کہا کہ  اس منصوبے کی تکمیل سے  سیاحتی شعبےکو مزید فروغ ملے گا ۔

 

 

***روزنامہ خبر ترک    نے  بتایا ہے کہ  یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے  کی فہرست میں شامل  پاموک قلعے میں واقع ہیرا پولیس کا تاریخی شہر  زائرین کو ایک مختلف   تجربے سے   روشناس کروا رہا ہے ،یہاں موجود پانی میں  کیلشئیم  اور  فولاد  کی وافر مقدار  اور تھرمل  طبی مرکز سیاحوں کو بعض جسمانی امراض میں شفا بھی  فراہم کر رہا ہے۔ 

 واضح رہے کہ  692 سال قبل مسیح میں ایک زلزلے   کے بعد  یہاں  پھٹنے والی چٹانوں سے یہ  معجزات خداوندی سامنے آئے  جو کہ تاحال انسانوں کےلیے وسیلہ شفا یابی بنا ہوا ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں