ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.01.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.01.18

884513
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.01.18

*** روزنامہ وطن "کریزی منصوبہ کنال استنبول تیار" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے سال 2023 کے اہداف میں شامل گرینڈ منصوبوں میں سے بحر اسود کو بحر روم کے ساتھ ملانے والے کنال استنبول منصوبے کے لئے گزرگاہ اور ریزرو اسٹرکچر پلان مکمل ہو گیا ہے۔ پلان کے مطابق کنال استنبول کی لمبائی 45.2 کلو میٹر ہو گی۔ استنبول باسفورس سے تجارتی بحری جہاز 1936 میں طے پانے والے مونترو سمجھوتے کے مطابق گزرتے ہیں۔ جس دور میں یہ سمجھوتہ طے پایا اس وقت باسفورس سے سالانہ 3 ہزار جہاز گزرتے تھے لیکن موجودہ دور میں یہ تعداد 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ اندازے کے مطابق سال 2030 میں یہ تعداد 65 ہزار  جبکہ 2050 میں ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ مثال کے طور پر نہر سوئیز سے سالانہ 17 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں اندرون شہر سفر  اور ماہی گیر کشتیوں سمیت استنبول باسفورس کی یومیہ ٹریفک 2 ہزار 500 ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " صنعتی پیداورار میں 10 سالوں کا تیز ترین اضافہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ گذشتہ سال کی تیسری تہائی میں 11.1 فیصد کے ساتھ ترکی    دنیا کا سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک رہا اور سال کی آخری تہائی میں بھی یہ ترقی پوری رفتار کے ساتھ جاری ر ہی۔ ترکی کے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ نومبر میں صنعتی پیداوار گذشتہ سال کے اسی مہینے کی پیداوار کے مقابلے میں 7 فیصد سے 5.6 فیصد کی توقع سے زیادہ رہی۔  گذشتہ سال کے ماہِ نومبر کی صنعتی پیداوار نہ صرف گذشتہ 10  سال کی ماہِ نومبر کی بلند ترین پیداوار تھی بلکہ نومبر میں اضافے کی شرح  اکتوبر کے مقابلے میں بھی 0.3 فیصد زیادہ رہی۔

 

*** روزنامہ اسٹار " EMITT 2018 پر یلغار " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ بیرون ممالک   کی طرف سے ترکی کے بڑے ترین سیاحتی اداروں میں سے EMITT 2018 کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ EMITT 2018 کا فیسٹیول 25 سے 28 جنوری  کو استنبول میں شروع ہو رہا ہے جس میں 106 ممالک سے 900 سے زائد شرکاء شامل ہوں گے۔ میلہ 50 ہزار سے زائد افراد کی میزبانی کرے گا ۔ میلے کے شرکاء کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 30  فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " تاریخی ڈی این اے  کی تحقیق ترک کریں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یورپی تحقیقاتی کونسل نے پتھر کے  دور میں اناطولیہ میں رہائش پذیر ایک ہزار 500 انسانوں کے پہلے ڈی این اے کی تحقیق کے لئے انقرہ کی مڈل ایسٹ ٹیکنیک یونیورسٹی کو 2.5 ملین یورو  کا بجٹ فراہم کیا ہے۔ ان نمونوں کی تحقیق ترکی کے جغرافیے میں اب تک کی وسیع ترین  تحقیق ہو گی۔ اس کام کی مدد سے جنیاتی قربت اور معاشروں کے درمیان جنیاتی بہاو  کا تعین کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " سفید جنت، تاریخی تالاب مرکز توجہ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل پامک قلعے  اور ہیراپولس  تاریخی شہرکو  ہزاروں سالوں سے تھرمل علاج کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ 2 ہزار 800 سالہ قدیم ہیراپولیس تاریخی شہر کے تالاب کے اندر موجود ستون اور سنگ مرمر کے ٹکڑے تالاب میں اترنے والوں کو ماضی میں بہت پیچھے کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس تاریخی تالاب کا پانی غسل کی صورت میں  دل اور رگوں کی بیماریوں، گنٹھیا، جلد کی بیماریوں ، فالج اور پٹھوں کی بیماریوں کے لئے اور پینے کی صورت میں معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایک روایت کے مطابق حضرت مریم کی دُکھتی آنکھ کو اس تھرمل پانی سے شفا ملی۔ ایک اور روایت کے مطابق   مصر کی ملکہ قلوپطرہ بھی اس تھرمل پانی کے لئے ہیروپولیس آئی۔   



متعللقہ خبریں