اخبارات کی جھلکیاں

20/12/17

872100
اخبارات کی جھلکیاں

***" اگلا سال 2017 سے بہتر ہوگا  "یہ سرخی  روزنامہ اسٹار نے لگاتےہوئے وزیر  تجارت بلند توفینک جی  کے ترک ایوان  تجارت    کی کونسل کے اجلاس سے خطاب    کو جگہ  دی ہے جس میں انہوں نے  کہا کہ انشا اللہ اگلا سال اقتصادی لحاظ سے  2017 سے زیادہ بہتر ہوگا  کیونکہ  غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ترک معیشت پر اعتبار  بڑھ رہا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق  نے  خبر دی ہے کہ   ترکی نے روہنگیا مسلمانوں  کےلیے بنگلہ دیش میں ایک گشتی اسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسپتال کی تعمیر کےلیے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم بن علی یلدرم نے ہدایات جاری  کر دی ہیں  جس   کا قیام کاکس بازار  کے نواح میں  ہوگا۔ اس گشتی اسپتال میں  امراض زچہ و بچہ،انتہائی  نگہداشت ، جراحی  اور امراض اطفال  جیسے شعبے   کام کریں گے۔

***روزنامہ خبر ترک   کےمطابق  انقرہ میں  متعین  قازق سفیر  احزال سپر باقولی نے  گیریسون  یونیورسٹی میں  قازقستان  کے 26 ویں  یوم  آزادی کی مناسبت سے اپنے خطاب  میں کہا کہ   ہمیں سب سے پہلے   ترکی نے بطور آزاد ملک تسلیم کیا تھا۔

   ترکی وسطی ایشیائی ترک ریاستوں   کےلیے  ایک ستون کی حیثیت رکھتا ہے  جس کا استحکام   ہمارے  استحکام سے وابستہ ہے ۔

 

 ***روزنامہ وطن   کا لکھنا ہے کہ  ترکی کی دفاعی صنعت   کے منصوبوں  کی تعداد اس وقت 60  تک جا  پہنچی ہے  جن میں سے 50  پر کام کا آغاز  سال رواں کے دوران ہوا ۔ اس بات کا اعلان  دفاع صنعت کے   مشیر اسماعیل دیمیر نے کیا  اور بتایا کہ   ہماری دفاعی صنعت  دور حاضر  میں  جدید ترین   اور طویل الفاصلہ خشکی سے خشکی تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں بھی مصروف ہے ۔

 

*** روزنامہ صباح     کے مطابق  آئندہ کے چند سالوں  میں   ایل این جی گیس ٹرمینلز  کے حوالے سے   ترکی کا شمار یورپ میں سر فہرست    ہوگا۔ اس بات کا انکشاف گیس انفراسٹرکچر  یورپ     کی 2018 کی رپورٹ میں کیا گیا ہے  جس کی رو سے  اس وقت   ترکی  میں گیس ذخیرہ کرنے کی استعداد 17  ارب  مکعب میٹر ہے جو کہ  بڑ ھ کر 21 ارب مکعب میٹر ہو جائے گی  ۔

 



متعللقہ خبریں