ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں14.12.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں14.12.17

868345
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں14.12.17

*** روزنامہ ینی شفق "اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے تاریخی فیصلہ: القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکہ کے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ردعمل میں کل اسلامی ممالک کے سربراہان استنبول میں جمع ہوئے۔ صدر رجب طیب ایردوان کی اپیل پر استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس  میں کُل 48 ممالک نے شرکت کی جن میں سے 16 ممالک کی شرکت سربراہی سطح پر تھی۔ اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے امریکہ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ "اسرائیل ایک قابض حکومت ہے  یہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک دہشت گرد حکومت  بھی ہے"۔ اجلاس پر صدر ایردوان کی مشرقی القدس کو  فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل نے مہر ثبت کر دی اور اس اپیل پر سربراہی اجلاس میں  مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کر کے ایک تاریخی فیصلہ رقم کیا گیا۔

 

*** روزنامہ حریت " انقرہ کی طرف سے ٹرمپ کے مشیر کو سخت جواب" کی سرخی کے ساتھ  لکھتا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کے   ترکی کو ہدف بنانے والے بیان "ترکی اور قطر متعصب نظریات  کے نئے اسپانسر بن گئے ہیں"  پر  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میک ماسٹر کے دعووں کے جواب میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا  ہے کہ " میک ماسٹر کے دعوے حیرت انگیز، بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " آسیلسان اور TAİ اسلحے کی فروخت میں بیک وقت   5 درجے بلند ہو گئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا میں اسلحے کی فروخت میں سال 2010 کے بعد پہلی دفعہ بلندی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک ہومز بین الاقوامی امن تحقیقاتی ادارے  SIPRI کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی بڑی ترین 100 دفاعی کمپنیوں نے سال 2016 میں 374.8 بلین ڈالر  مالیت کے اسلحے، فوجی ساز و سامان اور خدمات کی فروخت کی۔ SIPRIکے اعداد و شمار کے مطابق ترک اسلحہ کمپنیوں کی فروخت میں بھی 27.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  رپورٹ میں شامل پہلی 100  اسلحہ کمپنیوں میں ترکی کی بھی 2 کمپنیاں شامل ہیں۔ ان میں سے آسیلسان  بیک وقت 5 درجے بلند ہو کر 67 ویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ TAI بھی 5 درجے بلند ہو کر 76 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ سال 2016 میں آسیلسان نے ایک بلین 220 ملین ڈالر  کی جبکہ  TAI نے ایک بلین 120 ملین  ڈالر کی فروخت کی ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " غیر ملکیوں کو صحت کی دولت ترکی میں ملی" کی  سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ رواں سال کے 11 ماہ میں ہیلتھ ٹوئر ازم میں ترکی نے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ترکی ہیلتھ ٹوئر ازم کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے جنوری سے نومبر کے مہینوں میں 7 لاکھ 51 ہزار سیاحوں نے صحت کی سہولیات کے لئے ترکی کی سیاحت کی۔ موضوع کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترکی ہیلتھ ٹوئر ازم توسیعی کونسل کے سربراہ امین چاق ماق نے کہا ہے "رواں سال میں ہمارا ہیلتھ ٹوئر ازم کا ہدف 7 لاکھ 50 ہزار سیاح تھا لیکن سال کے اختتام سے پہلے ہی ہم اپنے ہدف کو عبور کر چکےہیں۔ سال کے آخر تک صحت کے لئے ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 لاکھ 6 ہزار تک پہنچنے کی اور ہیلتھ ٹوئر ازم کے زرمبادلہ کے 7 بلین لیرا تک پہنچنے کی  توقع ہے۔  چاق ماق نے کہا کہ سال 2018 میں ہیلتھ ٹوئر ازم میں ہمارا ہدف 8 لاکھ سیاح اور 7.5 بلین لیرا زرمبادلہ ہے۔



متعللقہ خبریں