ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

27.11.17

855974
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح "صدر ایردوان کے  کلیدی  رابطے" کے زیر ِ عنوان  اپنی خبر میں لکھتاہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الا ثانی  اور بلغاری وزیر اعظم بوئیکو بوریسلووف  سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی ہے۔ ایوانِ صدر  کے  ذرائع سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  ایردوان۔ الا ثانی  مذاکرات میں دو طرفہ  معاملات سمیت سوچی محور پر شام کی تازہ صورتحال اور علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔  جناب ایردوان کے  بلغاری سربراہ کے ساتھ  مذاکرات میں  دو طرفہ تعلقات سمیت  بلغاریہ کی  یورپی یونین کی عبوری صدارت اور ترکی کے  سلسلہ رکنیت  یورپی یونین   کو سرعت دینے    کے معاملات زیر غور آئے۔  دونوں سربراہان نے  بالات  کے دیمر گرجا گھر کو  7  جنوری 2018 سے دوبارہ  مذہبی رسومات  کی ادائیگی کے لیے کھولے جانے  کی مناسبت سے منعقدہ  تقریب میں  شرکت  کرنے کے  معاملے  پر اتفاق ِ رائے کیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک "لندن میں  ترک سرمائے کے  حامل پہلے بینک کا قیام " عنوان   کے تحت لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  لندن میں "ڈوم گروپ" کی  جانب سے  قائم کردہ  بینک  کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر  وزیر اعظم نے  بتایا کہ "اس  سرمایہ کاری  بینک کے ذریعے  ترک معیشت سمیت  اس  کام کو اپنے سرمائے ،  وقت، نقدی  کی بدولت عملی  جامہ پہنانےو الی  دوعش ہولڈنگ، فیبا ہولدنگ اور دیگر شراکت دار   ضرورت پڑنے پر استفادہ کریں  گے۔  اس کی بدولت   مذکورہ  فرمیں اور ترکی   آمدنی  حاصل کریں  گی۔ اپنی نوعیت کے ترکی  کے  پہلے اقدام  ہونے کی بنا پر یہ  دیگر  سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثال تشکیل دے گا۔

"ترک فوج PKKکے لیے موت کا فرشتہ بننے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے" جلیس رخی لگاتے ہوئے  روزنامہ  سٹار نے  لکھا ہے کہ شرناک  میں سیکورٹی قوتوں  کے علیحدگی پسند تنظیم PKK کے خلاف آپریشنز تسلسل سے جاری ہیں  تو  اس دوران کوہ غبار  پر   ایک کامیاب  کاروائی کی گئی ہے۔  شرناک کے  علاقے  Bestler-Dereler  میں 11 دنو ں سے جاری   آپریشنز میں  دہشت گرد تنظیم کے اعلی سطحی  سرغنوں سمیت  بھاری تعداد  میں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق نے  "ترکی  مصر کے  خونی حملے   پر سوگ  منا رہا ہے" کے زیر عنوان  لکھا ہے کہ  مصر میں الاراودہ  مسجد پر  ہونے والے دہشت گرد حملے کی بنا پر  ترکی میں سرکاری طور پر  ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ روز مصری علاقے سینائی میں  اسرائیل کی مداخلت سے نکتہ پذیر ہونے والے خونی  اشتعال انگیز  حملے  سے 305 افراد ہلاک جبکہ 128 زخمی ہوگئے تھے۔  اس سانحہ کے بعد مصر نے ملک گیر تین روزہ  سوگ منانے  کااعلان کیا تھا۔

روزنامہ وطن "مقامی موٹر گاڑی  کی تیاری کے لیے ایک نئی تجویز"  عنوان   کے تحت     لکھتا ہے کہ نائب وزیر اعظم  فکری اشک نے  انطالیہ  کی تحصیل  الانیہ میں منعقدہ "انجنیئروں کی ملاقات"  سرگرمی  میں  شرکت کی۔  اس موقع پر نائب وزیر اعظم  اشک  نے مقامی موٹر گاڑی  کے حوالے سے    معلومات فراہم کرتے وقت  اپنی تجویز ہونے والی    اور طویل  سفر کو طے کر سکنے والی ہائبرڈ   کار کا حوالہ دیا ۔ ان  کی تجویز کے مطابق اس گاڑی میں  بجلی   سے چلنےو الا  انجن   اور تیل سے چلنےو الا   جنریٹر موجود ہو گا اور  یہ جنریٹر  بیٹری کے   خالی ہونے پر  اسے دوبارہ  چارج  کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں کافی عام  ہو جائینگی، اس حوالے سے امور پر کام جاری  ہے  اور ہم  نے طویل فاصلے تک   جا سکنے والی بجلی کی گاڑی  کے ماڈل کو پسند کیا ہے۔



متعللقہ خبریں