ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.11.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.11.17

851977
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.11.17

*** روزنامہ وطن " ہم نیٹو کے ایک معزز رکن ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ کل بیش تیپے میں صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بکر بوزداع  نے بیان جاری کیا اور اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔ ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران  پیش آنے والے اسکینڈل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ "اس واقعے کو  ایک ایسی صورتحال کی شکل میں نہیں دیکھا جانا چاہیے کہ جس کی صرف اشخاص کے ساتھ وضاحت کی جا سکتی ہو"۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات بھی نہایت واضح اور دو ٹوک شکل میں کہہ رہے ہیں کہ اس واقعے کو ڈھانپنے کی بھی کوشش نہیں کی جانی چاہیے۔ یہ واقعہ ترکی کو نقصان پہنچانے کے لئے بعض حلقوں کی نیٹو سمیت بعض پلیٹ فورموں کو استعمال کرنے  کی خواہش کی ایک بُری  مثال ہے۔ ترکی نیٹو کا ایک معزز رکن ہے اور اب کے بعد بھی ایک معزز رکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "اسماعیل دوبارہ سے اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گئے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی قومی اسمبلی کے 26 ویں ٹرم  کے دوسرے نصف کے لئے اسپیکر کا انتخاب ہو گیا ہے۔ رائے شماری کے لئے اسمبلی  کی جنرل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پہلے 2 راونڈ میں  اکثریت حاصل نہیں ہو سکی  اور تیسرے راونڈ میں اسماعیل قاہرمان دوبارہ سے اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ دوبارہ سے اسمبلی اسپیکر منتخب ہونے پر صدر رجب طیب ایردوان نے اسماعیل قاہرمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار" خلیج ساروس  میں لیکوئیڈ نائٹروجن گیس LNG  ذخیرہ کرنے کے مزید 2 یونٹ  کام کا آغاز کر دیں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ "حطائے  دور ت یول اور  خلیج ساروس  میں دو عدد LNG ڈپووں کو خدمات کے لئے کھول دیا جائے گا۔ آلبائراک نے اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ پیٹرول  اور قدرتی گیس  میں درآمداتی انحصار پر کنٹرول پانا ضروری ہے اور اس موضوع  میں جہاں تک ممکن ہو وسائل اور گزرگاہوں میں تنوع اہمیت کا حامل ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "سیٹی کی زبان یونیسکو کے راستے پر" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے بڑے ترین ورثوں  میں سے اور روز مرّہ زندگی میں معدوم ہوتی بعض روایات کو ختم ہونے سے بچانے کے لئے وزارت ثقافت و سیاحت نے کاروائیوں کا آغاز کروا دیا ہے۔ وزارتِ ثقافت و سیاحت نے ترک ثقافتی میراث کے   4 مختلف  عناصر کو تحفظ میں لئے جانے کے لئے یونیسکو میں درخواست جمع کروائی ہے۔ ان ثقافتی عناصر میں "سیٹی کی زبان"، "دیدے کھورکھت داستان" ، "روایتی ترک تیر اندازی"  اور" خضر الیاس  میلے" کے موضوعات پر فائلیں تیار کر کے یونیسکو میں بھیج دی گئی ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت " ترکی کا " دونیر کباب نان سالون" کیک پہلے نمبر پر " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برصا کے کیک بنانے کے ماہر شیف متین تاشچی  نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقدہ دنیا کے بڑے ترین کیک پیسٹری میلے میں شرکت کی اور اڑھائی ماہ کی محنت سے تیار کردہ " دونیر کباب نان سالون " کیک کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاشچی نے کہا ہے کہ میں نے دو مختلف کیٹیگریوں سے مقابلے میں حصہ لیا ان میں سے ایک کیٹیگری اپنے ملک کی روایت سے اثر لے کر تیار کردہ  کیک کی اور دوسری اپنی فکری صلاحیت سے تیار کردہ کیک سے متعلق تھی۔ ان میں سے میں نے پہلا کیک ترکی کے دونیر کباب ہال  کے نام سے اور دوسرا کیک فیسٹیول ہال  کے نام سے تیار کیا۔ پہلے کیک کو پہلے انعام کا حقدار قرار دیا گیا جبکہ فیسٹیول ہال کے نام سے تیار کردہ کیک دوسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں