ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔11۔17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔11۔17

849788
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔11۔17

 

روزنامہ حریت  لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان ترکی، روس اور ایران کیطرف سے شام کے موضوع پر ہونے والے سہ رکنی سربراہی  اجلاس میں شرکت کے لیے 22 نومبر کو روس کے شہر سوچی تشریف لے جا رہے ہیں ۔ اس اجلاس میں شام کی حالیہ صورتحال اور علاقے  میں پیش آنے والے واقعات  کا جائزہ لیا جائے گا  ۔اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

 روزنامہ ینی شفق  نے " نئی  چالبازیاں "  کے زیر عنوان وزیر اعظم بن علی یلدرم کے بیان کو جگہ دی ہے ۔وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی کیساتھ چالیں چلنے والی  بعض طاقتیں اپنے گھناؤنے عزائم کو پورا  کرنےمیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی ۔

انھوں نے ایوان تجارت میں ریلوے ٹریفک کی سلامتی کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بد قسمتی سے ترکی کے خلاف بعض چالیں چلی جا رہی ہیں ۔ 15 جولائی  کو دہشت گرد تنظیم فیتو کے توسط  کروائی جانے والی بغاوت  میں  ناکامی کا سامنا کرنے والے اور ترک قوم سے اپنی بات نہ منوا سکنے والے  اب نئے کھیل کھیل رہے ہیں ۔ وہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے نئے  منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی نئی  راہیں تلاش کر  رہے ہیں ۔

 یہ  قوتیں ترکی کو اقتصادی لحاظ سے تباہ کرنے، اس پر دباؤ ڈالنے، بحران اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا  کرتے ہوئے ترکی سے اپنی بات منوانے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کھبی بھی پورا نہیں ہو سکے گا ۔  ترک قوم نے اپنے دشمنوں کو ماضی کیطرح اب بھی  ضروری سبق سکھا دیا ہے ۔

روزنامہ خبر ترک  نے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کےقومی اسمبلی سے خطاب  کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی  کی راکا میں موجودگی کا مقصد داعش کے خلاف جنگ کرنے کے بجائے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لینا ہے ۔اس نیت کے ساتھ  وہ دہشت گردوں کے کیمپ قائم  کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ اب یہ حقیقت کھل کر سامنےآ گئی ہے کہ  وہ اس علاقے میں داعش کیساتھ اتحاد کیے ہوئے ہے۔

 روزنامہ سٹار  لکھتا ہے کہ ترکی کی میزبانی میں ہونےوالی مشرقی بحیرہ روم جنگی مشق اختتام پذیر ہو گئی ہے ۔  اس جنگی مشق میں ترکی،  نیٹو، امریکہ، بلغاریہ، برطانیہ اور  رومانیہ کی بحری افواج  نے حصہ لیا ہے ۔  اس جنگی مشق میں بحری جنگ کی تربیت بھی دی گئی ہے ۔

 روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ انطالیہ کے سیاحتی مرکز بیلیک کے ایک ہوٹل میں دنیا کی نادیدہ   تتلی  سفن گیدائے  دیکھی گئی ہے ۔ یہ فوجی ڈیزائن ،دیدہ زیب  رنگوں اور مختلف طرز کے  پروں  کی وجہ سے ہر کس کی  توجہ کا مرکز ہے ۔    رات کے وقت اڑنے والی یہ تتلی  انتہائی تیز رفتاری سے پرواز کرتی ہے ہوا میں معلق رہ سکتی ہے ۔ 



متعللقہ خبریں