اخبارات کی جھلکیاں

11/10/17

824669
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ اسٹار نے  صدر رجب طیب ایردوان کے  ترک۔سرب بزنس فورم سے خطاب  کا حوالہ  دیا ہے جس میں  انہوں نے  کہا کہ سال رواں کے دوران آئی ایم ایف نے  امکان  ظاہر کیا ہے کہ ترکی کی شرح ترقی   کا تناسب  2٫5 فیصد سے  بڑھ کر  5٫1 فیصد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری ترقی کا اہداف  حسب خواہش ابھر کر سامنے آ  رہا ہے  جو کہ 15 سالہ دور حکومت کی کامیابیوں  کا  ثبوت ہے ۔ صدر نے کہا کہ گزشتہ سال  کی ناکام بغاوت کے سیاہ بادل ترک اقتصادیات  سے چھٹ چکے ہیں اور ہماری معیشت مستحکم  طریقے سے اپنے اہداف کی جانب  رواں دواں ہے ۔

 

***روزنامہ خبر   ترک  کےمطابق ، سربیا کے دورے پر موجود ترک صدر رجب طیب ایردوان  کے اعزاز میں ایک  عشایئے کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران  سرب وزیر خارجہ  ایویتسا داچیچ  نے ترکی زبان میں  نغمہ سرائی کرتےہوئے حاضرین محفل     کے دل جیت لیے ۔  عشائیے کی اس تقریب میں  ترک  خاتون اول  امینہ ایردوان، ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار  اور دیگر ترک اور سرب اعلی شخصیات نے  شرکت کی ۔

 

***روزنامہ وطن نے  خبر دی ہے کہ  ترک انجینیئروں نے   اے ٹی ایم کی طرز پر ایک ایسی مشین تیار کی ہے  جس کے ذریعے  آپ   جب چاہیں  سونا  حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس مشین کا نام " آلتن میٹک " تجویز کیا گیا ہے   جس  کی پہلی تنصیب  اگلے سال دبئی میں ہوگی ۔ امید ہے کہ   ترکی میں بھی   اس مشین    کا استعمال   جلد ہی  شروع ہوگا۔

 

*** روزنامہ  ینی شفق نے  لکھاہے کہ   ترک ہوا بازی   اور خلائی صنعتی  ادارے   نے  جدید نسل کے   تربیتی طیارے" حُر جیٹ" منصوبے   کی تفصیلات فراہم کرنا  شروع کر دی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت  حُر جیٹ جلد ہی  ترک فضائیہ   کا حصہ بنتےہوئے   متحارب پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گا۔

یہ طیارہ  3  ٹن وزن  بھی اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے   جو کہ جدید نظام سے بھی لیس ہوگا۔

 

*** روزنامہ صباح   نے کھیلوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  ترک فٹ بالر جینک توسوُن  کی بہترین کارکردگی  کو دیکھتےہوئے  برطانوی پریمیئر لیگ    اُن کے حُصول میں مصروف ہے  ۔برطانوی اخبار دی سن  کےمطابق  ،کرسٹل پیلس نامی کلب کے کوچ  روئے  ہوجسن  نے   جینک توسن  کو اپنے کلب میں  دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے   اس کے علاوہ  نیو کیسل   یونائیٹڈ اور ٹوٹن ہام   جیسے کلبوں نے بھی  ترک فٹ بالر کو   حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں