ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

15.09.17

807816
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک "صدر ایردوان  کی اپیل'ووٹ مت دیں'  سے لاکھوں  افراد متاثر"  کے زیر عنوان  لکھتا ہے کہ جرمنی میں  کیے گئے ایک سروے کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے کچھ عرصہ کی گئی اپیل کہ"ترکی  کے دوست نہ ہونے والے امیدواروں  کو ووٹ مت دیں"  کی اپیل  نے ایس پی ڈی اور گرینز  پارٹی   میں خدشات پیدا کیے ہیں۔ 24 ستمبر کو منعقد ہونے والے  پارلیمانی انتخابات سے قبل  بر سر ِ اقتدار سیاسی  جماعتوں کو خدشہ ہے کہ ترک نژاد  رائے دہندگان  پر     صدر ایردوان کا اثر ِ رسوخ   ان سے زیادہ  ہو سکتا ہے۔ جرمنی کے انتخابی قوانین میں 2000  کی دہائی میں کی گئی ترمیم  کے بعد  حق رائے دہی  رکھنے والے  ترک تارکین ِ وطن کی تعداد حالیہ دس برسوں میں دو گنا  ہو گئی ہے  جس کے بعد   ترک رائے دہندگان  نے ایک اہم بلاک کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ صدر ترکی کی مذکورہ اپیل  لاکھوں ترک نژاد جرمن شہریوں کی ترجیح کا رخ بدل سکتی ہے۔

روزنامہ وطن "چاوش اولو: ہم طاقت کا استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے"  عنوان  کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ترک وزیر خارجہ نے انقرہ  کا دورہ کرنے والے فرانسیسی ہم منصب  لے دریئان کے  ہمراہ ایک مشترکہ کانفرس کا اہتمام کیا۔ میولود  چاوش اولو اس دوران  عراقی کردی  علاقائی انتظامیہ  میں  25 ستمبر کو ہونے والے ریفرنڈم کا ذکر چھیڑتے ہوئے کہا کہ یہ   چیز عراق زمینی سالمیت کو بگاڑے گی اور  اس سے  علاقے میں  افراتفری کا ایک نیا ماحول  جنم  لے گا، ہر کس   اس حوالے سے ہم سے اقدام اٹھانے کی توقع رکھتا ہے، ان میں  امریکہ بھی شامل ہے،  اگر  ضرورت پڑی تو  ہم اس  حوالے سے طاقت کا  بھی بلا روک ٹوک  استعمال  کرسکتے ہیں۔

"25 ہزار فوجی عدلیب میں "  عنوان کے تحت روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ قزاقستان کے  دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ  شام کے حوالے سے  چھٹے مرحلے  کے مذاکرات  میں مخالف گروہوں کے زیر کنٹرول عدلیب شہر کی عاقبت کے حوالے سے اہم فیصلے  منظر عام پر آئے ہیں۔ متحدہ امریکہ کی جانب سے القاعدہ کی موجودگی کے  جھوٹ کے  ساتھ  حملے کی تیاری کیے جانے والے شہر میں  عوام کا تحفظ ترکی، روس اور ایرانی   حمایت کے حامل دستے  کریں  گے۔  ایک طویل مدت سے  علاقے میں آپریشن کرنے کی تیاریوں میں مصروف ترک مسلح افواج  کے  عدلیب میں کس شعبے میں  جگہ پانے کے معاملے نے بھی آستانہ میں قطعی  شکل اختیار کر لی ہے۔ جس کے مطابق  رواں ماہ کے دوران منصوبہ کردہ آپریشن کے ذریعے  ترک  فوجی دستے  ضلع خطائے کی تحصیلوں  ےیایلا داع اور ریحان لی  سے  داخل ہوتے ہوئے  عدلیب  کے  30 ۔ 35 کلو میٹر  اندر تک   پیش قدمی کریں  گے۔

روزنامہ سٹار نے "میگا پراجیکٹس کے  لیے ترکی  آ رہے  ہیں"  کے زیر عنوان     اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی  کے پُل، بندرگاہوں،  ہوائی اڈوں اور سڑکوں کے  تعمیری  منصوبوں میں   سرکاری و نجی شراکت داری  کے موضوع پر    استفادہ  کرنے کے  خواہاں ممالک   جوق در جوق اپنے نمائندے اور تیکنیکی عملے کو استنبول  روانہ  کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے  یوکیرین سے ایک وفد 18 تا 23 ستمبر  تک ترکی کا دورہ کرے گا۔  اوپر تلے  عملی جامہ پہنائے جانے والے میگا منصوبوں کی بدولت  شہریوں کی زندگیوں میں قابل ذکر حد تک آسانیاں لانے والے   ترکی کا،   مذکورہ منصوبوں کی تعمیر کے  لیے استعمال کردہ فنانس ماڈل دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یوریشیا ٹینل، یاوز سلطان سلیم پُل  اور استنبول  کا نیا ہوائی اڈہ سمیت  بندر گاہوں ، اسپتالوں، سڑکوں   کے منصوبوں میں  ترکی کے سرکاری و نجی حصہ داری پروگرام  کے تجربات سے استفادہ  کرنے کے متمنی غیر ملکی نمائندے  اس سرمایہ کاری کا مشاہدہ کرنے اور  متعلقہ فنانس  ماڈل  کے بارے میں ترک   فرموں اور تیکنیکی  کارکنان سے آگاہی   حاصل کر رہے ہیں۔

روزنامہ صباح نے "بیشکتاش کے پرتگالی  سٹار  پے پے کے  ترکی کے حوالے سے تعریفی الفاظ" عنوان کے تحت     اپنے کھیلوں کے صفحے پر لکھا ہے کہ پورتو میچ میں  شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے پے پے نے  اس میچ کو نشر کرنے والے پرتگالی  سپورٹ ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ  ترکی آنے کے بعد  اس ملک کے بارے میں   میرے  تاثرات مثبت لحاظ سے متاثر ہوئے ہیں۔  اس ملک کے باسی ہمیشہ ہی مجھے  تعجب دلاتے ہیں کیونکہ یہ مجھ سے ہمیشہ  ہی بڑی گرمجوشی سے پیش آتے ہیں ، میں ان جذبات   کو   وہاں پر قیام کیے بغیر  ہر گز  نہیں سمجھ سکتا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں