ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.08.2017

ترک ذرائع ابلاغ

793845
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.08.2017

روزنامہ  خبر ترک کی  " جب مسئلہ ہماری بقا کا  ہوتو  آنکھیں  کچھ اور نہیں دیکھتی ہیں: ایردوان"   کے زیر عنوان  خبر کے مطابق صدر ایردوان نے خلیج کنوینشن سینٹر میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کی توسیعی و مشاورتی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں   جرمن سیاست دانوں کے ترکی مخالف بیانات  پر ردعمل کا اظہار کیا۔صدر ایردوان نے کہا کہ انتخابات کا دورہ دورہ ہے اور جرمنی ابھی تک ہمارے ساتھ الجھ رہا ہے ۔جرمن سیاست دان کہہ رہے ہیں کہ آپ ہماری جمہوری جدوجہد میں مداخلت کر رہے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ اس کا آپ کی جمہوری جدوجہد سے کیا واسطہ ہے۔ میں  آپ کے ساتھ ویسا سلوک تو نہیں کر رہا  جو آپ نے  ہمارے ساتھ کیا ہے ۔ ہم تو صرف اپنے شہریوں سے کہہ رہے ہیں کہ ترکی کے دشمنوں کو بیلٹ بکس پر اس دشمنی کا سبق چکھائیں کیونکہ ان انتخابات میں ان کے منہ پر ایک تھپڑ  رسید کیا جاسکے۔

 

روزنامہ  صباح  نے " ترک آٹوموبائل  کی 150 ملین ڈالر   برآمدات" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    ترک آٹوموبائل صنعت نے  آج تک  12 ملین  دو لاکھ  74 ہزار  گاڑیوں کی برآمدات کی  ہیں۔ پانچ مختلف براعظموں   193 ممالک  کو کی جانے والی گاڑیوں کی برآمدات  سے تقریباً  150 ملین  ڈالر  کی آمدنی  حاصل کی گئی ہے۔  ترک آٹو موبائل  جس کی تاریخ 50 سال تک محیط ہے  نے اسی کی دہائی میں گاڑیوں  کی برآمدات  کا آغاز کیا تھا اور اب ترکی 193 ممالک کو گاڑیاں برآمد کررہا ہے اور اس طرح ترکی نے دنیا کے تمام ہی ممالک میں اپنی گاڑیوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

روزنامہ سٹار  نے  جرمن باشندے  اپنے ہی سیاستدانوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتے ہیں" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  جرمنی کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے سے ترکی کے خلاف شروع کردہ پراپگنڈہ مہم    کا  جرمن باشندوں پر کوئی  اثرات مرتب نہیں ہو رہے ہیں۔  جرمنی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے  کی خبر کے مطابق  جرمنی کے وزیر خارجہ  سیمگر   گیبرئیل  نے اپنے جرمن باشندوں کو چار ہفتے قبل  ترکی نہ جانے کی تلقین کی تھی اس کی کسی نے بھی  کوئی پرواہ نہیں کی ہے اور اس وقت تک ترکی میں آنے والے سیاحوں میں جرمن باشندے   پہلے نمبر پر ہیں اور اس سال جرمن سیاحوں کی تعدا میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔

 

روزنامہ  ینی شفق نے "  زیر زیوان قلعے کے کھنڈرات سے نئے آثار برآمد" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   سلطنتِ روم کے دور سے تعلق رکھنے والے   زیر زیوان قلعے  کے کھنڈرات سے  400 افراد کے اجتماع والی زیر زمین  پناہ گاہ برآمد ہوئی ہے۔ علاقے  میں گزشتہ تین سالوں سے کھدائی کے کام کا سلسلہ جاری تھا۔

 

 

روزنامہ   وطن نے "  ترک ٹیلی  کوم کو   سٹیو  کی جانب سے  7 مختلف شاخوں میں ایوارڈ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک ٹیلی کوم  نے سٹیو2017 کے ایوارڈ ز   میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور جس جس کیٹگری میں  اس نے  ایوارڈ کے نام  پیش کیے تھے ان تمام کیٹگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے  میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ترک ٹیلی کوم کو سات مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں ۔

  



متعللقہ خبریں