ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.8.2017

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.8.2017

791836
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.8.2017

*** روزنامہ وطن "بیش تیپے میں سہ فریقی سربراہی اجلاس"کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے صدارتی پیلس میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ  محمد باقری کے ساتھ ملاقات کی۔ باقری نے  انقرہ میں اپنی ملاقاتوں  کے دائرہ کار میں  وزیر دفاع نور الدین جانکلی  اور خفیہ ایجنسی MİT  کے مشیر خاقان فیدان  کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ باقری کے ساتھ ملاقاتوں  میں دو طرفہ فوجی تعلقات  کے ساتھ ساتھ شام سمیت علاقائی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جدو جہد اور ترکی۔ایران سرحد پر تعمیر کی گئی سکیورٹی دیوار جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

 

*** روزنامہ صباح " صدر ایردوان اُردن کے ایک روزہ دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  21 اگست کو اردن کے ایک روزہ دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔ اردن میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ شام ، عراق اور فلسطین  کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " ہم نے نوٹس دے دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 15 جولائی 2016 کے بغاوت کے اقدام  میں فیتو دہشت گرد تنظیم کی نام نہاد   ائیر فورس کے امام مفرور عادل اوکسز کے جرمنی میں دیکھے جانے سے متعلق خبروں کے بعد ترکی نے جرمنی کو نوٹس دیا ہے۔ نوٹس میں جرمنی سے خبروں  کی صحت کی تحقیق کروانے اور تصدیق ہونے کی  صورت میں مفرور کو  گرفتار کر کے ترکی کے حوالے  کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیتو کے مفرور عادل اوکسز کے جرمنی میں ہونے سے متعلق یہاں تک کہ اس کے قیام کی جگہ تک سے متعلق خبریں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ہم نے بھی وزارت خارجہ کی حیثیت سے جرمنی کو سرکاری سطح پر نوٹس بھیجا ہے جس میں ہم نے اس شخص  کی جرمنی میں موجودگی کی تصدیق کر کے فوری طور پر گرفتار کئے جانے اور ترکی کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

*** روزنامہ  خبر ترک " آئیے باہمی تعلقات  کو بہتر بنا لیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے یورپی یونین  کے ٹرم چئیر مین ایستونیا کے وزیر اعظم جوری راتاس  کے ساتھ چانکایہ پیلس میں ملاقات کی۔ مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ یورپی یونین  کے شامی مہاجرین کے لئے مختص کردہ 3 بلین یورو مالیت کے فنڈ کا 800 ملین حصہ ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے فنڈ کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے کے معاملے میں جوری راتاس سے تعاون کا مطالبہ کیا۔

 

*** روزنامہ حریت " ہائی لیگ کے لئے ماہرانہ کاروائیاں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اقتصادی امور کے ذمہ دار  ڈپٹی چئیر مین جیودت یلماز نے کہا ہے کہ حالیہ 15 سالو ں میں اقتصادیات میں اہم اقدامات کئے  گئے ہیں لیکن ہم انہیں کافی خیال نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو ایک نئی انٹرپرائزنگ کی ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد ترکی کو بلند آمدنی والے ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے ماہرانہ اور دقیق شکل میں محنت کی جائے گی۔ یلماز نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہمیں ہر شعبے میں زیادہ معیاری پالیسیوں کو اختیار کرنا ہو گا۔ اب ماکرو پالیسیاں  کافی نہیں ہیں لہٰذا اب کے بعد مائیکرو موضوعات میں ہم زیادہ محنت کریں گے۔



متعللقہ خبریں