اخبارات کی جھلکیاں

09/08/17

786446
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ خبر ترک    نے   صدر رجب طیب ایردوان کے حوالے سے خبر دی  ہے جنہوں نے  ضلع ترابزون میں   اپنے خطاب میں کہا کہ  جرمنی اپنا راستہ بھٹک چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ  ترکی مخالف بیانات سے اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہے لیکن   اُس کی یہ تمام کوششیں   رائیگاں جائیں گی ۔ جرمنی میں  یہ سال انتخابات کا ہے  جس کی وجہ سے   وہ  عوامی ہمدردیاں حاصل کرنےکےلیے  اوچھے ہتھکنڈوں  پر اتر آیا ہے   جس کے بر عکس  ہم  اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا رہتے  ہوئے   یہ سفر  جاری رکھیں گے۔

 

 

*** روزنامہ ینی شفق نے  اقتصادی حوالے سے خبر دی ہے کہ  ترکی میں  صنعتی پیدوار    میں ترقی کی شرح  3٫4 فیصد رہی  ۔بتایا گیا ہے کہ  ترقی  کی  شرح کا بلند تناسب  کمپیوٹر اور برقی آلات سازی  کے شعبے میں 29٫1 فیصد کے قریب رہا ۔ وزیر  سائنس و ٹیکنالوجی  فاروق اوزلو نے  کہا ہے کہ  صنعتی پیداوار میں یہ اضافہ  اس بات کی غمازی کرتاہے اگلی شش ماہی میں بھی ترقی کا  قومی امکان موجود ہے ۔

 

*** روزنامہ وطن   کے مطابق   ، اس سال  ماہ جنوری سے  جون کے درمیان انطالیہ آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں  اس سال 20 لاکھ رہی  ہے ۔اس بات کا اظہار   انطالیہ سیاحتی ہوٹلز ایسو  سی ایشن  کے صدر  ایرکان  یاعجی نے   کیا  اور بتایا کہ  سن 2014   کے دوران   غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 3 گنا اضافہ ہوا جس میں روسی سیاحوں   کا  تناسب قابل قدر  رہا ہے  ۔

 

*** روزنامہ صباح   نے  خبر دی ہے کہ  قونیہ  کے قصبے  چُمرا میں واقع چاتال ہویوک   کا تاریخی شہر  اپناایک منفرد مقام رکھتا ہے  جسے 8 ہزار افراد نے  آباد کرتے ہوئے تقریباً چار ہزار سال تک    وہاں امن و آشتی کے سائے تلے زندگی گزاری تھی ۔

 چاتال ہویوک میں کھدائی  کے نگراں  پروفیسر ڈاکٹر  ایان ہوڈر  نے  بتایاہے کہ   یہ شہر  جدید دنیا کےلیے ایک مثال رکھتا ہے  جس کی یونیسکو کے ثقافتی ورثے  کی فہرست  میں موجودگی اس بات کی دلیل بھی ہے۔

 

***روزنامہ  حریت  نے  لندن میں  جاری  عالمی ایتھلیٹیک چیمپین شپ کے حوالے سے لکھا ہے کہ   ترکی کی قومی ایتھلیٹ  ادا   توعُسوز نے  نیزے بازی  کے   فائنل میں  64٫52 میٹر دور نیزہ پھینکتے ہوئے    عالمی نمبر5 کا اعزاز حاصل کیا۔ 20 سالہ عرصے میں    یہ پہلی بار ہوا ہے کہ   کسی ترک نیزے باز کو   ایتھلیٹیک  مقابلوں کے فائنل میں    کھیلنے کا موقع ملا ہو ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں