ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.07.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.07.17

774451
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.07.17

*** روزنامہ صباح " امریکہ کی طرف سے  PKK/PYD  کی مدد ایک دفعہ پھر دستاویزی شکل میں سامنے آ گئی"   کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی شامی شاخ PYD/YPG کے زیر قبضہ علاقوں میں امریکہ کی دو ائیر بیسوں اور 8 فوجی پوسٹوں کی فہرست پر مبنی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی خبر  نے بڑے پیمانے پر بازگشت پیدا کی ہے۔  اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی "شام میں 10 مقامات پر PKK/PYD   کے لئے امریکی امداد" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں کہا گیا ہے کہ  PKK/PYD کے زیر کنٹرول 320 کلو میٹر سے زائد علاقے میں امریکہ موجود ہے۔ PYD ترکی کی شام کی ساتھ پوری سرحد کے ساتھ ساتھ مشرق میں حاسیکہ ، تحصیل راقہ کے شمالی حصے، حلب کے مشرق میں منبچ اور شمال مغرب میں آفرین اور تل رافت  کی تحصیلوں پر قبضہ کر رہی ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " مقامی ٹینک آلطائے کی تیاری میں اہم پیش رفت" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ آلطائے ٹینک کی وسیع پیمانے کی پیداوار کے لئےآٹو کار ، بی ایم سی اور ایف ا ین ایس ایس  کو ٹینڈر جمع کروانے کی دعوت دی گئی ہے ۔  تین مقامی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ اس ٹینڈر کے پہلے مرحلے میں 250 ٹینک تیار کئے جائیں گے اور توقع کے مطابق اس کی مالیت 10 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ ترکی کُل ایک ہزار آلطائے ٹینک تیار کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔ آلطائے ٹینک ترکی  کا اپنا ڈیزائن کردہ  تھرڈ جنریشن لڑاکا ٹینک ہے۔ اس ٹینک کو ترکی کے بڑے ترین  بّری پلیٹ فورم پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تیار کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " روسی سیاح ریکارڈ قائم کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ  لکھتا ہے کہ گذشتہ سال یکم جنوری سے 17 جولائی کے درمیان 3 ملین 200 سیاح ترکی کے ضلع انطالیہ آئے جبکہ رواں سال کے اسی دورانیے میں فضائی راستے سے انطالیہ  آنے والے سیاحوں کی تعداد 4 ملین 3 لاکھ 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ  روسی سیاحوں کی تعداد میں   1 ملین 6 لاکھ 76 ہزار کا اضافہ ہوا  ہے۔ اس تعداد کے ساتھ انطالیہ میں روسی سیاحوں کی آمد میں سال 2015 کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترکی  کی اقتصادی بڑھوتی کے اعداد و شمار نے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں  کو ایک دفعہ پھر مغالطے میں ڈال دیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ 15 جولائی  کے اقدامِ بغاوت کے بعد ترکی کی اقتصادیات کا تیزی سے خود کو سنبھالنا کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں کو ان کے راستے پر لے آیا ہے۔ گذشتہ سال ترکی کی 2.9 فیصد اقتصادیاتی بڑھوتی کے بعد رواں سال کی پہلی تہائی میں 5 فیصد بڑھوتی نے کمپنیوں کے اندازوں کو تہ و بالا کر دیا ہے۔ موڈیز کی طرف سے ماہِ اپریل کے وسط میں ترکی کے لئے  سال 2017 کے  بڑھوتی کے اندازوں میں اضافہ کئے جانے کے بعد دیگر کمپنیاں بھی راہ راست پر آ گئی ہیں۔ ترکی پر بغور نگاہ رکھنے والے امریکہ اور یورپ کے بینکوں ، کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں اور اقتصادیات سے متعلق بین الاقوامی اداروں  میں سے 9 نے اس وقت تک  ترکی کے درجے میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ شفق" استنبول اسٹاک مارکیٹ کا ہدف ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹ " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ تقریباً ساڑھے سات ماہ سے استنبول اسٹاک مارکیٹ میں بلندی ہو رہی ہے اور رواں سال کے آغاز سے اب تک مستقل ریکارڈ بنانے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ ایجنڈے پر جمی ہوئی ہے۔ استنبول اسٹاک مارکیٹ 13 جون کو ایک لاکھ، 14 جولائی کو ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹ پر رہی جبکہ  آج  مارکیٹ 106,546,74  پوائنٹ کے ساتھ بلند ترین سطح پر رہی ہے۔ اس درجے کے بعد استنبول اسٹاک مارکیٹ کا ہدف ایک لاکھ 10 ہزار تک رسائی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں دسمبر 2016 سے شروع ہونے والا بلندی کا رجحان رواں سال میں بھی جاری ہے اور مارکیٹ نے رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک اپنے سرمایہ کاروں کو تقریباً 36 فیصد  کمائی کروائی ہے۔



متعللقہ خبریں