اخبارات کی جھلکیاں

05/07/17

764873
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ حریت  نے    "جرمنی کے نام احتجاجی مراسلہ " کے زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ ترک   دفتر خارجہ  نے   وفاقی جمہوریہ جرمنی   کے چانسلری  دفتر  کے سامنے فلپ روخ نامی  فنکار کی طرف سے    ایک پین کارڈ  آویزاں کرنے پر سخت  احتجاج  کیا جس پر صدر رجب طیب ایرودان  اور بعض  غیر ملکی رہنماوں کی تصاویر کے ساتھ "آمریت   کا قتل"      کی اشتعال انگیز  عبارت بھی موجود تھی ۔ اس پر  جرمن پولیس اور حکام  کا رویہ بھی قابل توجہ رہا   جنہوں نے  ا س سارے معاملے پر   منہ پر قُفل لگائے رکھے۔ حالیہ دنوں میں جرمنی بھر میں   بنیاد پرستی اور غیر ملکی دشمنی اپنے عروج پر ہے   جس  کے جواز میں ترک دفتر خارجہ نے  جرمن سفیر  کو طلب کرتےہوئے احتجاجی مراسلہ   اُن کے حوالے کیا ۔

 

*** روزنامہ خبر ترک   نے انصاف و ترقی پارٹی کے نائب چئیر مین  اور ترجمان  ماہر اُونال   کے بیان کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ  15 جولائی       کا "سیاہ دن  "قوم کو ہمیشہ یاد رہے گا اور ہماری پارٹی  ناکام بغاوت      کا پہلا سال  مکمل ہونے  کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کرے گی جس میں عوام    کی  بھرپور شرکت  کا امکان ہے۔

  ترجمان نے  کہا کہ  یہ  دن  قوم کی بہادری  اور اس کی   قربانیوں    کو یاد کرنے کا دن ہوگا جو کہ ملک میں جمہوری  روایات    کے فروغ       کا بھی  سبب بنا  جسے فراموش کرنا ممکن نہیں۔

 

*** روزنامہ وطن  نے   خبر دی ہے کہ ترکی میں   بالوں کی پیوندکاری     ،امراض دندان  کے علاج  اور دیگر  طبی مسائل کے معالجے      کےلیے طبی سیاحت کا شعبہ خوب ترقی پا رہا ہے ۔ ایک اطلاع کے مطابق، حالیہ 5 سالہ عرصے میں  غیر ملکی سیاحوں نے  اس حوالے سے 6 ارب ڈالرز  خرچ کیے ہیں  ۔ وزارت سیاحت  و ثقافت کے اندازے کی رو سے، سن 2023 تک اس شعبے میں  قومی خزانے کو   20 ارب ڈالرز کی  آمدنی حاصل ہو سکے گی ۔

 بتایا گیا ہے کہ شعبہ طب سے استفادہ حاصل کرنے میں  جرمن سیاح  سر فہرست ہیں جس کے بعد عراق،لیبیا ،آذربائیجان اور ہالینڈ  کے نام نمایاں ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق  کے مطابق ، صدر رجب طیب ایردوان  نے  استنبول میں واقع قصر طرابیہ میں کھینچی گئی  بعض تصاویر انسٹاگرام  اور فیس بک پر  جاری کی ہیں جسے  عوام کی کثیر تعداد کی پذیرائی حاصل رہی ۔

 

*** روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ انطالیہ کے سیاحتی قصبے  "قاش"   میں غوطہ خوری    اب  پورے سال کی جا سکے گی ۔  قاش کے  کمشنر  بلگی خان  بایار   نے  بتایا  ہے کہ  اس سلسلے میں  منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت  اب یہ مشغلہ  پورے سال جاری رہے گا اور  2 تا 9 اکتوبر کے درمیان یہاں     غوطہ خوری کے عالمی مقابلے کا بھی  انعقاد ہو رہا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں